Bharat Express

Priyanka Gandhi Vadra

اس سے قبل سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن لڑتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہے، جب وہ عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ کانگریس کی سینئر لیڈر 1999 سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ایوان بالا میں پہنچیں گی۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ خالی سرکاری عہدوں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ضمانت "بے روزگاری کی ضمانت" ہے۔

آئندہ  لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس دوران کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے اگلے تین ماہ کے لیے خود کو پارٹی کے لیے وقف کریں۔

پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جس وقت ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، ان کے بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے اوردنیا کے نام نہاد لیڈران خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور طاقت اور لالچ کی اپنی جستجو میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس کے باوجود لاکھوں عام لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے ہولناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

ای ڈی کا کہنا ہے کہ واڈرا اور تھمپی کا آپس میں طویل رشتہ ہے اور ایک جیسے کاروبار کرنے کے علاوہ دونوں مل کر بہت سے کام کرتے ہیں۔ یہ ایک بڑا کیس ہے، جس کا تعلق مفرور اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری سے ہے۔

پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جب ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے مشہور کھلاڑیوں نے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ  پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تو حکومت ملزم کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ متاثرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان کو انعام دیا گیا۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

ساکشی ملک نےایک میڈیا چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پہلوانوں کی لڑائی برج بھوشن سے تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ فیڈریشن سے اس کا قبضہ ختم ہوجائے ۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی دہشت گردانہ حملے کے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں ہمارے فوجیوں کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی۔

ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس طرح وہ تلنگانہ کے پہلے کانگریسی چیف منسٹر بھی بن گئے ہیں۔

راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا، "وہ اور ان کی پارٹی دونوں کی 2014 میں ملازمتیں چلی گئیں۔ اس لیے آج انہیں بے روزگاری کی یاد آ رہی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا راہل گاندھی نے کبھی کوئی داخلہ امتحان دیا ہے؟ کیا انہوں نے آپ کے لیے بھی کام کیا ہے؟