Adhir Ranjan Meets PM Modi: بنگال کے کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز
وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مہاجر مزدور ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں اور خاص طور پر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں انہیں زیادتیوں کا سامنا ہے۔
Amit Shah slams Mamata Banerjee over illegal infiltration: امت شاہ کا ممتا حکومت پر حملہ، بنگال دراندازی، بدعنوانی اور مظالم کا گڑھ بن چکا ہے
امت شاہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ مغربی بنگال میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے ماضی کے انتخابی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 2014 سے لے کر اب تک ریاست میں مسلسل اپنی سیاسی بنیاد مضبوط کی ہے،
Bihar BJP President Sanjay Saraogi meets PM Modi: وزیر اعظم مودی سے بہار بی جے پی صدر سنجے سراوگی نے کی ملاقات، پُنورا دھام کی تصویر والا مومنٹو کیا پیش
وزیر اعظم مودی نے ریاست میں تنظیم کو مزید مضبوط، متحرک اور عوام دوست بنانے کے لیے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ یہ ملاقات بہار کی ہمہ جہت ترقی، کسانوں کے بااختیار بنانے اور تنظیمی استحکام کی سمت ایک اہم اور حوصلہ افزا قدم ثابت ہوئی۔
Rahul Gandhi raises concerns on ex-servicemen re-settlement policies: سابق فوجیوں کو علاج میں بھی مشکلات ،2019 میں صرف 1.9 فیصد سابق فوجیوں کو ہی ملازمت دی جا سکی- راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ جب سابق فوجی سرکاری بقایاجات کے تحت کسی ریفرل پر نجی اسپتال جاتے ہیں تو ان کے علاج اور داخلے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی بار نجی اسپتال یہ کہہ کر علاج سے انکارکردیتے ہیں کہ حکومت نے ابھی تک بقایا رقم ادا نہیں کی ہے۔
BMC Election 2026: بی ایم سی الیکشن سے پہلے شرد پوار کو بڑا جھٹکا، این سی پی کی سینئر خاتون لیڈر راکھی جادھو بی جے پی میں ہوئیں شامل
ذرائع کے مطابق راکھی جادھو کو بی جے پی گھاٹ کوپر سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔ تاہم یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جس وارڈ سے بھی انہیں ٹکٹ دیا گیا، وہاں بی جے پی کے مقامی کارکن بغاوت کر سکتے ہیں۔ اس طرح بی ایم سی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے اس فیصلے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
PM Modi Mann Ki Baat 129th Episode: آپریشن سندور، انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن ، من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے گنوائیں 2025 کی کامیابیاں
وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ جنوری 2026 میں اڈیشہ کی پاروتی گری کی یومِ پیدائش کی صد سالہ تقریبات منائی جائیں گی۔ انہوں نے کم عمری میں بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لیا اور آزادی کے بعد اپنی زندگی سماجی خدمت اور قبائلی فلاح کے لیے وقف کر دی۔
PM Modi unveils Rashtra Prerna Sthal: انتودیہ سے خود کفیل بھارت تک، راشٹر پریرنا استھل میں جھلکا وزیر اعظم مودی کا وژن
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا خواب تھا کہ قطار میں کھڑے آخری فرد تک تمام سہولیات پہنچیں۔ آج جب حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ہر ضرورت مند تک پہنچایا جا رہا ہے تو انتودیہ کا وہ خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔
Tarique Rahman: سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی 17سال کے بعد وطن واپسی
طارق رحمان 11 ستمبر 2008 سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن میں مقیم تھے۔ تقریباً سترہ برس بعد ان کی یہ واپسی براہ راست سیاست میں فعال کردار کی طرف واپسی سمجھی جا رہی ہے، جس سے بنگلہ دیش کی سیاسی فضا میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
Akhilesh Yadav mocks CM Yogi’s statement on SIR: بی جے پی اپنے من مانی طریقے سے جوڑ توڑ نہیں کر سکی، ایس آئی آر پر سی ایم یوگی کے بیان پر اکھلیش یادو کا طنز
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اس حساب سے بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلے سے باہر ہو سکتی ہے اور پی ڈی اے کی یکجہتی ہی بی جے پی کی شکست اور سماج وادی پارٹی کی جیت کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے موجودہ جماعت کے ممکنہ نقصان کو دیکھتے ہوئے ہی ایس آئی آر کے عمل کے لیے دو ہفتوں کی مہلت بڑھائی ہے۔
Vote chor, gaddi chhod: کانگریس کی رام لیلا میدان میں ووٹ چور گدی چھوڑ مہا ریلی، راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر ہوں گے شامل، ٹریفک پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری
کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ کرناٹک، جموں و کشمیر سمیت مختلف ریاستوں سے کارکن دہلی پہنچ رہے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اس سے راہل گاندھی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کو مزید تقویت ملے گی۔





