US Treasury Secretary Scott Bessent: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا یورپی یونین -بھارت تجارتی معاہدے پر شدید اعتراض، روسی تیل سے جنگ کی فنڈنگ کا لگایا الزام
۔ بیسنٹ نے کہا کہ اس عمل کے ذریعے یورپی ممالک دراصل اسی جنگ کو فنڈ کر رہے ہیں، جس کے اثرات انہیں خود بھی بھگتنا پڑ رہے ہیں۔امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ امریکہ نے روسی توانائی سے خود کو الگ کرنے کے لیے سخت اقتصادی فیصلے کیے ہیں اور پابندیوں کے باعث زیادہ سیاسی و معاشی بوجھ بھی برداشت کیا ہے،
Stand Up For Vande Matram? : جن گن من کی طرح وندے ماترم میں بھی کھڑا ہونا ہوگا لازمی،حکومت بنائے گی قومی ترانے جیسے قوانین
وندے ماترم سے متعلق تنازع کی جڑیں آزادی سے قبل کے دور تک جاتی ہیں۔ 1937 کے کانگریس اجلاس میں وندے ماترم کے چند اشعار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسے لے کر بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اسی پالیسی نے بعد میں تقسیمِ ہند کی بنیاد رکھی۔ دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔
UP Diwas 2026: وزیراعظم مودی نے اترپردیش کے یوم تاسیس پرلوگوں کو دل کی گہرائیوں سے پیش کی مبارکباد
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارتی ثقافت اور وراثت کی خوشحالی میں بیش قیمت کردار ادا کرنے والے اتر پردیش کے تمام اہل خانہ کو یوم تاسیس کی دل سے مبارکباد۔
PM Modi flags off three Amrit Bharat Express trains in Kerala: ترواننت پورم میں وزیراعظم مودی نےتین امرت بھارت ایکسپریس کو دکھائی ہری جھنڈی، سی ایم وجین نے کہا-منصوبوں سے ریاست کو ملے گی نئی رفتار
پنارائی وجین نے وزیراعظم مودی کی جانب سے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں اور ایک پیسنجر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کا بھی مزید تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ریل خدمات کیرل کے لیے رابطہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے اعتبار سے بے حد اہم ہیں
PM Modi offers tributes to Balasaheb Thackeray on birth centenary: وزیر اعظم نے بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعظم مودی کے مطابق سیاست کے ساتھ ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے کو ثقافت، ادب اور صحافت سے بھی گہری دلچسپی تھی۔ ایک کارٹونسٹ کی حیثیت سے ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سماج پر گہری نظر رکھتے تھے اور مختلف مسائل پر بے خوف انداز میں اپنی رائے پیش کرتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بالاصاحب کے وژن سے تحریک لے کر مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔
PM Modi Pays Tribute To Netaji Subhas Chandra Bose:وزیراعظم مودی نے پراکرم دیوس پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جرأت اور حب الوطنی کو کیا یاد، پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی، جو پرکرم دیوس کے طور پر منائی جاتی ہے، ہمیں ان کے ناقابلِ تسخیر حوصلے، مضبوط عزم اور ملک کے لیے ان کی بے نظیر خدمات کی یاد دلاتی ہے۔
India US trade deal: ڈیووس عاملی فورم میں ٹرمپ نے کہا-وزیر اعظم مودی بہترین انسان، ٹیرف تنازع پر کیوں بدلے ٹرمپ کے تیور
گزشتہ برس بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر درآمدی محصولات بڑھا کر 50 فیصد تک کر دیے تھے، جو عالمی سطح پر بلند ترین شرحوں میں شمار ہوتی ہے۔
PM Modi pays tribute to Parvati Giri: وزیراعظم نریندر مودی نے پاروتی گری کو ان کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ پاروتی گری کی زندگی صرف آزادی کی جدوجہد تک محدود نہیں رہی ،بلکہ سماجی خدمت ان کا اصل مشن تھی۔ صحت عامہ، خواتین کے بااختیار بنانے، سماجی فلاح اور ثقافت کے فروغ میں ان کا کردار قابلِ تقلید ہے۔
BJP President Election 2026: نتن نبین کا بی جے پی کا قومی صدر منتخب ہونا طے، آج دوپہر 2 سے 4 بجے تک نامزدگی،20 جنوری کو نئے قومی صدر کے نام کا باضابطہ اعلان
پارٹی کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق قومی صدر کے عہدے کے لیے نامزدگیاں آج دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان داخل کی جا سکیں گی۔ نامزدگی واپس لینے کا وقت شام 5 بجے سے 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے،
Colombia Armed Conflict: کولمبیا میں مسلح گروپوں کی خونریز جھڑپوں میں 27 افراد ہلاک
جھڑپیں ایل ریٹرنو کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں، جو بوگوٹا سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، اور اس کا علاقہ کوکین کی پیداوار و اسمگلنگ کے لیے اہم ہے۔ جھڑپیں فریک کے ان دو دھڑوں کے درمیان ہوئیں: ایک کی قیادت نیسٹر گریگوریو ویرا (جسے ایوان مورڈیسکو کے نام سے جانا جاتا ہے) کر رہا تھا،





