Bharat Express DD Free Dish

political debate

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود کانگریس نے شمال مشرقی خطے کو قومی دھارے سے دور رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کے تعین کے وقت ایسی حد بندی کی گئی جس سے براک ویلی کا سمندر سے اہم تجارتی رابطہ ختم ہو گیا۔ ان کے مطابق جو علاقہ کبھی ایک بڑا تجارتی راستہ اور صنعتی مرکز تھا، وہ اپنی طاقت سے محروم ہو گیا اور بعد میں بھی اس کی ترقی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میں آچاریہ پرمود کرشنم کا خطاب، کہا-’’اختلاف کا حق ہے مگر بیرون ملک جا کر بھارت کی شبیہ خراب کرنا قابل قبول نہیں۔‘‘

کانگریس رہنما نے پانی، فضائی آلودگی، امن و امان اور ووٹر لسٹ کے معاملے پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپل سبل نے حکومت کی ’’ہر گھر نل سے جل‘‘ اسکیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی اس معاملے پر خاموش رہے ہیں۔

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے آج ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ کانکلیومیں کہا ’’تیجسوی یادو اپنے والد (لالو یادو) کے نام کا استعمال کرتے ہوئے سیاست کرتے ہیں جبکہ نتیش کمار اپنے دم پر سیاست کر رہے ہیں۔‘‘

ہند- پاک کشیدگی کے بعد کئی پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس جن میں ماورا حسین، صبا قمر، احد رضا میر، یمنا زیدی اور دانش تیمور شامل ہیں ہندوستان میں پھر سے ایکٹیو ہوگئے تھے جنہیں بعد میں بند کردیا گیا۔