Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کی 23ویں قسط جاری کی تھی۔ اس قسط کے تحت ملک بھر کے 9.44 کروڑ سے زائد کسان خاندانوں کے بینک کھاتوں میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے 18,880 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی۔

اس سال بین الاقوامی یومِ یوگ کا موضوع "یوگ فار ہیلتھی ایجنگ" (صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ) رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یوگ صرف نوجوانوں کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ عمر بڑھنے کے ساتھ بھی انسان کو فعال، توانا اور ذہنی طور پر مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سال 2024 میں وجے نے اپنی سیاسی پارٹی "تملگا ویٹری کڑگم" (ٹی وی کے) قائم کی اور عملی سیاست میں قدم رکھا۔ 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ان کی جماعت نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست کی سب سے بڑی پارٹی کا درجہ حاصل کیا ۔ٹی وی کے نے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں جیتیں۔

مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے وزیراعظم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کے لیے اقتدار صرف ایک اختیار ہوتا ہے، لیکن وزیراعظم مودی کے لیے یہ ایک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا طلبہ کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر انتظار کرنا ایسی قیادت کی مثال ہے جو شہریوں کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر بھارت نے دوسری بار خطاب جیتا۔ ٹیم کی اس کامیابی پر ہاکی انڈیا نے ہر کھلاڑی کے لیے 3 لاکھ روپے اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن کے لیے 1.5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے راج ٹھاکرے کے امت شاہ سے متعلق بیان کو خارج کرتے ہوئے اسے بے بنیاد بتایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیٹ 2026 کے دوبارہ امتحان سے متعلق سیکورٹی انتظامات اور وزیراعظم کی سفارتی پالیسی سے متعلق اپنے خیالات ظاہرکئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آتم نربھر بھارت، محفوظ بھارت اور وکست بھارت کے وژن کو مضبوط بنانے میں یہ جہاز اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سمندر کو تعاون، رابطے اور ترقی کا ذریعہ سمجھا ہے، لیکن وہ یہ بھی جانتا ہے کہ امن کے تحفظ کے لیے مضبوط دفاعی طاقت ضروری ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا اس حقیقت کی گواہ ہے کہ بحری طاقت کے بغیر کوئی بھی ملک بڑی عالمی قوت نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، سلامتی اور خوشحالی کا تعلق سمندروں سے جڑا ہوا ہے، جبکہ دنیا کی زیادہ تر تجارت بحری راستوں کے ذریعے ہوتی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک اور پوری دنیا ایک دوسرے سے جڑی ہوئی محسوس ہو رہی ہے اور یہی یوگا کی اصل طاقت ہے۔ یوگا سب کو ساتھ لاتا ہے اور انسانوں کے درمیان ربط کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پوری دنیا اور تمام انسانیت کو عالمی یومِ یوگا کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

مغربی بنگال حکومت کے وزیر شنکر گھوش نے کہا کہ یوگا کو عالمی شناخت دلانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا سب سے بڑا کردار رہا ہے۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں آج پوری دنیا یوگا کی اہمیت کو سمجھ رہی ہے اور اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا رہی ہے۔