Yoga Day 2026: عالمی یومِ یوگا پر پی ایم مودی کی کولکتہ آمد پر سیاسی لیڈران کا ردعمل، کہا- ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات
ملک بھر میں عالمی یومِ یوگا جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس بار مغربی بنگال میں بھی اس موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑی تعداد میں لوگوں کے ساتھ اجتماعی یوگا کیا۔
PM Modi’s Message on Yoga Day: ’’پوری دنیا اور ملک ایک دوسرے سے جڑے رہے، یہی یوگا کی طاقت…‘‘، عالمی یومِ یوگا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام
وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 21 جون کا دن زمین کے بعض حصوں میں سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے، لیکن عالمی یومِ یوگا کی وجہ سے یہ تاریخ دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی جشن کے طور پر بھی پہچانی جانے لگی ہے۔
International Yoga Day 2026: آج پوری دنیا میں منایا جائے گا بارہواں عالمی یومِ یوگا، جانیے اس سال کا موضوع اور اہمیت
وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی یومِ یوگا منانے کی تجویز پیش کی تھی، جسے ریکارڈ 177 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد 21 جون 2015 کو پہلا عالمی یومِ یوگا منایا گیا۔
Never seen such surrender: کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، کہا-’’امریکی صدر کے سامنے نہیں کیا گیا بھارت کے مفاد کا دفاع‘‘
پون کھیڑا نے وزیراعظم مودی کی جانب سے ملاقات کے دوران تحریری نوٹس سے خطاب کرنے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بار بار پرچی دیکھ کر گفتگو کرنا پڑی، جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں انہیں ’’سلپس پی ایم‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت جیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سربراہ کو کسی بھی عالمی رہنما کے سامنے اس انداز میں پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔
Double-Engine Govt: وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ، کہا-’’بنگال میں ترقیاتی خلا تیزی سے پُرکر رہی ہے ڈبل انجن حکومت‘‘
ہگلی میں پی ایم کسان کی 23ویں قسط جاری، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بنگال کی معیشت کو نئی رفتار ملے گی۔
PM-Kisan scheme: وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم کسان سمان ندھی کی 23ویں قسط جاری کی، 9.44 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 18,880 کروڑ روپے منتقل
23ویں قسط جاری ہونے کے بعد مستفید کسان اپنی ادائیگی کی صورتِ حال پی ایم-کسان پورٹل پر موجود ’’Know Your Status‘‘ سہولت کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسان اپنے بینک کھاتے یا پاس بک میں اندراج دیکھ کر بھی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ان کے کھاتے میں 2,000 روپے کی رقم جمع ہوئی ہے یا نہیں۔
Development Vision: ’’مشرقی بھارت کی ترقی ہی بھارت کی اصل ترقی ہے‘‘ اوڈیشہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر میوربھنج میں تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر صدر دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا: ’’آج کا دن اس لیے بھی خاص ہے کہ میوربھنج کی سرزمین پر پروان چڑھنے والی ہماری معزز صدر ہمارے درمیان موجود ہیں۔ آج ان کی سالگرہ بھی ہے۔ میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی طویل عمر اور بہترین صحت کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
Mayurbhanj Visit: صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کا میوربھنج کا دورہ، اوڈیشہ میں 47 ہزار 600 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم مودی نے پہاڑپور کے اسکل سینٹر اور اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیم، ہنرمندی کے فروغ، صلاحیت سازی اور دیہی و قبائلی علاقوں میں روزگار سے متعلق جاری مختلف اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی۔
PM Modi extends wishes on West Bengal Day: مغربی بنگال کے عوام کے خواب پورے کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا مرکز: وزیر اعظم مودی
جس کے ذریعے ریاست کے قیام سے متعلق تاریخی حقائق کو مناسب مقام دیا جا رہا ہے۔شوبھندو ادھیکاری نے سابق حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست اور خوشامدانہ طرزعمل کے باعث اس دن کی تاریخی اہمیت کو دبانے کی کوشش کی گئی، قابل ذکر بات یہ ہے ہے کہ اب مغربی بنگال کی حقیقی تاریخ اور اس کے معماروں کو وہ مقام دلایا جا رہا ہے،
International Yoga Day: بین الاقوامی یومِ یوگا، کولکاتا میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ 10 لاکھ افراد کریں گے یوگا، تاریخی ریکارڈ بننے کی امید
پہلی بار کولکاتا میں بین الاقوامی یومِ یوگا کا مرکزی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم کے استقبال کے لیے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 جون کو ایک بڑے کارنیوال کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے ساتھ ایک شاندار ڈرون شو بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کے تحت تقریباً 500 کشتیاں ایک ساتھ شریک ہوں گی۔





