Sharad Pawar MPs to Meet PM Modi: مہاراشٹر میں پھر ہوگا سیاسی کھیل؟ شرد پوار دھڑے کے 8 ارکان پارلیمنٹ 10 اگست کو پی ایم مودی سے کریں گے ملاقات
این سی پی کے شرد پوار دھڑے کی کارگزار صدر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے خود اس ممکنہ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، ابھی تک اس ملاقات کا حتمی ایجنڈا باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات میں مہاراشٹر کی ترقی، مرکزی حکومت سے متعلق منصوبوں اور ریاست کے مفادات سے جڑے اہم معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
Quit India Movement: وزیراعظم مودی نے ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کے ہیروز کو کیا یاد، کہا-’’ان کی بہادری ہمیشہ ہندوستانیوں کے لیے تحریک کا باعث رہے گی‘‘
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم تاریخی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث بنی رہے گی۔
Women Employment: وزیر اعظم مودی کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم سے 204 خواتین کو ملا روزگار، ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف
لکھیم پور کھیری میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 63 سیلف ہیلپ گروپس کی 204 خواتین قومی پرچم تیار کر رہی ہیں۔ ضلع میں ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہر پرچم کی تیاری پر خواتین کو 20 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
Prime Minister Narendra Modi: بھارت کا میڈ ٹیک ایکو سسٹم تیزی سے مضبوط ہو رہا ہے، گھریلو مینوفیکچرنگ اور حکومتی اسکیموں سے نئی طاقت ملی- پی ایم مودی
جے پی نڈا نے اپنے مضمون میں کہا کہ حکومت ملک میں میڈیکل آلات کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں پی ایل آئی اسکیم، میڈیکل ڈیوائس پارکس اور فارما-میڈ ٹیک میں ریسرچ اینڈ انوویشن پروموشن (پی آر آئی ٖٖپی)اسکیم نمایاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ایل آئی اسکیم کے تحت بھارت میں اب تک 50 سے زائد جدید میڈیکل آلات کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔
IIT Delhi Convocation: جو سیکھتے ہیں، وہی جیتتے ہیں، آئی آئی ٹی دہلی میں پی ایم مودی نے Gen-Z کو دیں 5 خاص نصیحتیں
وزیراعظم نے طلبہ سے کہا کہ وہ صرف مسائل اور سوالات اٹھانے تک محدود نہ رہیں بلکہ پیچیدہ مسائل کے عملی اور قابلِ عمل حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی قابلیت مشکل حالات سے نمٹنے اور حل نکالنے میں ہے۔
Yusuf Pathan and 2 Muslims MPs meets PM Modi: وزیراعظم مودی سے بنگال کے تین مسلم اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، یوسف پٹھان نے عوامی مسائل سے متعلق کہی یہ بڑی بات
ٹی ایم سی کے باغی رکن پارلیمنٹ اورسابق کرکٹر یوسف پٹھان نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرکے اپنے پارلیمانی حلقہ کی ترقی اورعوام کی پریشانیوں سے متعلق موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ خلیل الرحمٰن اورابوطاہرخان بھی موجود رہے۔
PM Modi on Chamba Bus Accident: ہماچل کے چمبا میں بس کے کھائی میں گرنے سےافراد جاں بحق، پی ایم مودی نے گہرے دکھ کا کیا اظہار
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، نریندر مودی نے چمبا میں پیش آنے والے حادثے میں لوگوں کی جان جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کی۔وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
US Senate Passes Bill Imposing Up to 100% Tariffs: امریکی سینیٹ میں بھارت سمیت 5 ممالک پر 100 فیصد تک ٹیرف لگانے والا بل منظور، کیاروس سے خام تیل خریدنا ہوگا مشکل؟
اس مجوزہ قانون کا سب سے زیادہ اثر ان ممالک پر پڑنے کا خدشہ ہے جو روس سے بڑی مقدار میں توانائی درآمد کرتے ہیں۔ ان میں بھارت اور چین کے علاوہ جاپان اور یورپ کے بعض ممالک بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ ہونے کی صورت میں امریکی صدر ان ممالک سے درآمد ہونے والی اشیا پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کر سکیں گے۔اس بل کے اہم حامیوں میں ریپبلکن پارٹی کے معروف سینیٹر اور یوکرین کے مضبوط حامی مرحوم لنڈسے گراہم بھی شامل تھے۔ ا
Netanyahu Thanks PM Modi: نیتن یاہو نے پی ایم مودی کو کہا شکریہ میرے دوست، ہم بھارت اور اسرائیل کے تعلقات کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے
وزیر اعظم مودی کی اس پوسٹ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ری پوسٹ کیا۔ انہوں نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے دوست ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، آپ کا شکریہ۔‘‘ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مل کر اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتے رہیں گے۔
National Handloom Day: قومی یوم دستکاری پر وجیا نگرم کے رکن پارلیمنٹ کالی سیٹی اپّلا نائیڈو نے پی ایم مودی سے کی ملاقات ، وزیراعظم کو پیش کیے ہینڈلوم ملبوسات
قومی یومِ دستکاری کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی ہندوستان کی صدیوں پرانی بُنائی کی روایات اور انہیں محفوظ رکھنے والے دستکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران 22 نمایاں بُنکروں، ڈیزائنروں، کوآپریٹیوز اور صنعت کاروں کو سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈز اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈز 2025 سے نوازا۔





