Bharat Express DD Free Dish

Xi Jinping Departs for China: برکس سمٹ کے بعد چین روانہ ہوئے شی جن پنگ، مودی اور شی جن پنگ کے درمیان 45 منٹ ہوئی دو طرفہ ملاقات

شی جن پنگ کا ہندوستان دورہ کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد ہوا۔ ان میں بیجنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان خصوصی نمائندہ سطح کی بات چیت بھی شامل ہے۔ اروناچل پردیش کے علاقے میں چین کی جارحانہ فوجی سرگرمیوں کو لے کر خدشات اب بھی برقرار ہیں۔

نئی دہلی :برکس سربراہی اجلاس کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔ آخری روز چین کے صدر شی جن پنگ اپنے ملک کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل انہوں نے بھارت منڈپم میں وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب سنا اور برکس کے تمام لیڈروں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی کھنچوائی۔ شی جن پنگ تقریباً 7 سال بعد ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔

ہفتہ کو ہندوستان پہنچے تھے شی جن پنگ

شی جن پنگ ہفتہ کی دوپہر ایئر چائنا کی پرواز سے نئی دہلی پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہندوستان آیا تھا۔ ایئرپورٹ پر سخت سکیورٹی کے درمیان وہ اپنی گاڑی ہونگچی این 701 سے بھارت منڈپم پہنچے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مودی اور شی جن پنگ کے درمیان 45 منٹ ہوئی دو طرفہ ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی اور شی جن پنگ کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔ وزارت خارجہ کے مطابق برکس سربراہی اجلاس سے الگ ہونے والی اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطۂ نظر سے دیکھنا چاہیے اور اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے۔دونوں لیڈروں نے اقتصادی معاملات پر بھی ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس میں ساختی تجارتی عدم توازن اور سپلائی چین سے متعلق مسائل شامل ہیں۔

کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد ہوا شی جن پنگ کا ہندوستان دورہ

شی جن پنگ کا ہندوستان دورہ کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد ہوا۔ ان میں بیجنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان خصوصی نمائندہ سطح کی بات چیت بھی شامل ہے۔ اروناچل پردیش کے علاقے میں چین کی جارحانہ فوجی سرگرمیوں کو لے کر خدشات اب بھی برقرار ہیں۔وزیر اعظم مودی اور شی جن پنگ نے گزشتہ سال 31 اگست کو چین کے تیانجن شہر میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی تفصیلی بات چیت کی تھی۔

گلوان جھڑپ کے بعد تعلقات معمول پر لانے کی کوشش

گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک نے 2020 میں گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد شدید متاثر ہوئے دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read