Rajya Sabha to debate on ‘Operation Sindoor’ today: راجیہ سبھا میں آج ’آپریشن سندور‘ پر بحث، پی ایم مودی ہو سکتے ہیں شامل
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران اس آپریشن کے لیے ہندوستان کو ملی بین الاقوامی حمایت اور ہمدردی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو اس کارروائی کی ضرورت اور جواز کو سمجھانے میں مدد کی۔
PM Modi praises Rajnath Singh and S. Jaishankar’s speech: پی ایم مودی نے پارلیمنٹ میں ’آپریشن سندور‘ پر وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کی تقریر کی تعریف کی
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو ایک بار پھر واضح کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔
No Modi-Trump Call During Operation Sindoor: ’’آپریشن سندور کے دوران پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی‘‘، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لوک سبھا میں کیا واضح
جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے لیے پاکستان کی دیرینہ حمایت کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔
CM Himanta Sarma meets PM Modi: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ریاست کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر کیا تبادلۂ خیال
وزیر اعظم نریندر مودی 8 ستمبر کو آسام کا دورہ کریں گے جہاں وہ بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔
PM at the Brihadisvara Temple, Gangaikonda Cholapuram:پی ایم مودی نے تمل ناڈو میں واقع عالمی شہرت یافتہ برہدیشور مندر کا کیادورہ،مندر کی شاندار فن تعمیر کو خراج تحسین کیا پیش
وزیراعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران مندر کے احاطے میں موجود فن تعمیر کے باریک کام اور اس کے مذہبی ماحول کی تعریف کی۔ انہوں نے اسے ہندوستانی ثقافت کا ایک زندہ ثبوت قرار دیا جو صدیوں سے ملک کی روحانی اور فنکارانہ روایات کو سمیٹے ہوئے ہے۔
Huge crowds for PM Modi at Gangaikonda Cholapuram:گنگائی کونڈا چولاپورم میں وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال، چولا ورثے کی عظمت کو خراج تحسین
وزیر اعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران ایک شاندار روڈ شو کیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ تریچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گنگائی کونڈا چولاپورم پہنچے، جہاں انہوں نے چولا گنگم جھیل کے خشک تالاب پر بنائے گئے خصوصی ہیلی پیڈ پر لینڈ کیا۔
Haridwar Stampede: صدر جمہوریہ مرمو، وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ دھامی نے مانسا دیوی حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے معاوضے کا کیا اعلان
صدر مرمو نے ایکس پر لکھا:" ہری دوار کے مانسا دیوی مندر کے راستے میں بھگدڑ کے واقعے میں کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی دردناک ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔"
PM Modi remembers Khudiram Bose in Man Ki Baat: پی ایم مودی نے خودیرام بوس کو کیا یاد، کہا – 18 سالہ نوجوان نے مسکراتے ہوئے دی تھی جان
وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست کو انقلاب کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یکم اگست لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی برسی ہے، جنہوں نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی۔ 8 اگست کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں ’بھارت چھوڑو تحریک‘ شروع ہوئی، جس نے برطانوی راج کی بنیاد ہلا دی۔ پھر 15 اگست، ہمارا آزادی کا دن، جب ہم اپنے فریڈم فائٹر کو یاد کرتے ہیں اور ان سے تحریک لیتے ہیں۔‘‘
Man Ki Baat: کون ہیں اوم پرکاش ساہو؟ جن کی پی ایم مودی نے سنائی متاثر کن کہانی
پی ایم مودی نے کہا کہ آج بسیا بلاک کے 150 سے زیادہ خاندان فش فارمنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو کبھی نکسلی تنظیم میں تھے، اب گاؤں میں عزت کی زندگی گزار رہے ہیں اور دوسروں کو روزگار دے رہے ہیں۔ گملا کا یہ سفر ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر راستہ درست ہو اور ذہن میں یقین ہو تو مشکل ترین حالات میں بھی ترقی کا چراغ جلایا جا سکتا ہے۔
PM Modi lauds cleanliness initiatives: پی ایم مودی نے ’من کی بات‘ میں ملک بھر میں صفائی کے اقدامات کی ستائش کی
لکھنؤ کی گومتی ندی کی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ٹیم پچھلے 10 سالوں سے ہر اتوار کو صفائی مہم میں لگاتار لگی ہوئی ہے۔ پی ایم نے چھتیس گڑھ کے بلہا کی خواتین کی بھی تعریف کی جنہوں نے کچرے کے انتظام کی تربیت لے کر شہر کی تصویر بدل دی۔





