کانگریس سے معطل رہنما اور معروف ہندو مذہبی پیشوا آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک بار پھر راہل گاندھی پر زبردست حملہ بولا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک شدید طنزیہ پوسٹ میں آچاریہ پرمود نے راہل گاندھی پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف وزیراعظم نریندر مودی ہی کو نہیں بلکہ اب “ماں” کو بھی نشانہ بنانے لگے ہیں۔
मोदी को “गाली”
देते-देते मन नहीं भरा जो अब “माँ” को भी “गाली”
देना शुरू कर दिया,
अरे महामूर्खानन्द-महामंद बुद्धि सिंह,
ये भारत है,
यहाँ माँ की पूजा की जाती है,
शत्रु की माँ को भी प्रणाम किया जाता है,
अब तो 55 साल के हो गये होगे,
अगर अभी तक इतनी भी समझ नहीं आयी तो फिर राजनीति छोड़…— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) August 29, 2025
آچاریہ پرمود نے راہل گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا:”مودی کو گالی دیتے دیتے دل نہیں بھرا، جو اب ماں کو بھی گالی دینا شروع کر دیا؟ ارے مہامورکھانند–مہا مند بدھی سنگھ، یہ بھارت ہے، یہاں ماں کی پوجا کی جاتی ہے، دشمن کی ماں کو بھی پرنام کیا جاتا ہے۔”
انہوں نے مزید لکھا:”اب تو 55 سال کے ہو چکے ہو، اگر ابھی تک اتنی بھی سمجھ نہیں آئی تو پھر سیاست چھوڑ دو۔ کیوں روز روز اپنی دادی (اندرا گاندھی) کی آتما کو کَشْٹ پہنچاتے ہو؟”
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں پدھارو مارے دیش، ٹوکیو میں جاپانی طالبات نے راجستھانی لباس پہن کر پی ایم مودی کا کیااس انداز میں استقبال
یہ بھی پڑھیں:ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت، پی ایم مودی کا پیغام: ان کی عظمت نسلوں کو دیتی رہے گی تحریک
آچاریہ پرمود کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کانگریس رہنما راہل گاندھی کے حالیہ تبصرے کو بعض حلقوں نے وزیراعظم کی والدہ سے جوڑ کر دیکھا، جس پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آچاریہ پرمود نے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ وہ پہلے بھی کانگریس قیادت سے ناراضی اور اختلافات کا اظہار کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں معطل بھی کیا تھا۔
سیاسی حلقے اس تازہ بیان کو کانگریس کے اندرونی خلفشار اور راہل گاندھی کی قیادت کے خلاف بڑھتی ناپسندیدگی کا ایک اور مظہر قرار دے رہے ہیں۔
بھارت ایکسریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




