وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کی شام جاپان کے وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کی دعوت پر دو روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوئے، جہاں وہ 15ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور جاپان کے درمیان ’’خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری‘‘ کو نئی سمت دینا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
روانگی سے قبل اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’’اس دورے کے دوران ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے اگلے مرحلے کو شکل دینے پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مسلسل اور اہم پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور مصنوعی ذہانت و سیمی کنڈکٹرز سمیت نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اشتراک کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔‘‘ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ جاپان کا دورہ تہذیبی و ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جو دونوں اقوام کے عوام کو جوڑتے ہیں۔
Over the next few days, will be in Japan and China to attend various bilateral and multilateral programmes. In Japan, will take part in the 15th Annual India-Japan Summit and hold talks with PM Shigeru Ishiba. The focus would be on deepening our Special Strategic and Global…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2025
جاپان کے بعد وزیراعظم چین کے شہر تیانجن روانہ ہوں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بھارت SCO کا فعال اور تعمیری رکن ہے اور اپنی صدارت کے دوران بھارت نے اختراعات، صحت اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں کئی نئی پہلیں کی ہیں۔ اس حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’بھارت SCO کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ میں صدر شی جن پنگ، صدر پوتن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا منتظر ہوں۔‘‘ وزیراعظم مودی نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ان کا جاپان اور چین کا دورہ نہ صرف قومی مفادات کو فروغ دے گا بلکہ علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


