India-Japan Defence Partnership: بھارت-جاپان دفاعی شراکت داری کو نئی سمت دینے پر زور، وزیراعظم مودی سے ملے جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی
بھارت اور جاپان نے دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی سمت دینے پر زور دیا ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی شراکت داری، ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
India-Japan Defence AI Deal: ہندوستان-جاپان کے درمیان دفاعی، توانائی اور اے آئی ڈیل فائنل، وزیراعظم مودی نے جاپانی ہم منصب کو ‘چھوٹی بہن’ قرار دیا
دہلی کے حیدرآباد ہاوس میں وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے درمیان، دفاع، توانائی اور آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) سے متعلق تاریخی معاہدے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے تاکائچی کو اپنی 'چھوٹی بہن' قراردیا ہے۔
Japanese PM Sanae Takaichi Arrives: جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کا پہلا دورۂ بھارت، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا پُرتپاک استقبال
جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی اپنے پہلے تین روزہ تاریخی دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں لیڈر 16ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران دوطرفہ تعلقات، دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور علاقائی و عالمی امور سمیت متعدد اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
Japan FM Toshimitsu Motegi Meet PM Modi: آزاد اور محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے بھارت-جاپان کا مشترکہ عزم، وزیر خارجہ توشی متسو موٹیگی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
وزیر اعظم مودی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات نہایت خوشگوار رہی اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و ترقی کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری ہند-بحرالکاہل خطے میں استحکام پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
Australia FM Penny Wong Meets PM Modi: وزیر اعظم مودی کی آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ سے ملاقات، آزاد اور محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کے عزم کا اعادہ
وزیر اعظم مودی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ کا استقبال کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
PM Modi speaks to Japanese PM Takaichi: بھارت اور جاپان کے درمیان تعلقات میں نئی مضبوطی، ’’عالمی امن و خوشحالی کے لیے بھارت-جاپان کے مضبوط تعلقات اہمیت کے حامل‘‘: وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے جاپان کی وزیراعظم سانے تاکائچی کو فون پر مبارکباد دی، اقتصادی سلامتی، دفاعی تعاون اور ہنرمند افراد کی نقل و حرکت پر بات چیت۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
PM Modi meet the governors of Japan: ہزاروں سال پرانا ہے بھارت اور جاپان کا رشتہ، وزیراعظم مودی کی جاپان کے گورنروں کے ساتھ خصوصی ملاقات
وزیر اعظم مودی نے جاپان کی معروف یونیورسٹیوں میں بھارتی طلبہ کی تعداد بڑھانے اور پانچ لاکھ لوگوں کے تبادلے کے لئے ایکشن پلان کی بات کی۔ ساتھ ہی 50,000 بھارتی پروفیشنلز کو جاپان بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
Japan visit will be remembered for productive outcomes: جاپان کے ساتھ دفاع، معیشت اور ٹیکنالوجی پر اہم بات چیت، وزیراعظم مودی نے کہا نتائج سے بھرپور رہا جاپان دورہ، سیمی کنڈکٹر فیکٹری کا بھی کیا معائنہ
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم ایشیبا نے سینڈائی میں سیمی کنڈکٹر فیکٹری کا دورہ کیا اور بھارت اور جاپان کے درمیان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور سپلائی چینز میں تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
‘Modi san welcome’ chants by people as PM reaches Sendai: ’ویلکم ٹو جاپان، مودی سان!‘ – سینڈائی پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا مقامی باشندوں اور بھارتی کمیونٹی نے کیا شاندار استقبال
اقتصادی سلامتی بھارت اور جاپان کے تعاون کا ایک اہم ستون ہے، جس میں سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اہم معدنیات اور صاف توانائی شامل ہیں۔ بھارت کے لیے اس شراکت داری سے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی، سپلائی چین کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو دونوں ممالک کے تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
PM Modi’s Japan Visit Yields Historic Security Pact: کامیاب رہا پی ایم مودی کا دورۂ جاپان، دونوں ممالک نے دفاع، ہند-بحرالکاہل تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی سیکورٹی اعلامیہ پر کیے دستخط
ایک اہم پیش رفت کے طور پر دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان باقاعدہ مذاکرات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جو طویل مدتی سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔





