Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

پی ایم مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا: ’’بھارت اور اٹلی کے درمیان رشتہ محض معاہدوں یا تجارت پر نہیں بلکہ تہذیبی اقدارپرقائم ہے، جیسے ورثے کا تحفظ، سماج کی طاقت اور نسوانیت کو رہنمائی کے طور پر ماننا۔‘‘

دہلی میں پارٹی دفاتر کی تاریخ یاد کرتے ہوئے سچدیوانے کہا، "بی جے پی کی بنیاد کے بعد پہلا دفتر اجمیری گیٹ پر کھولا گیا تھا۔ بعد میں کچھ عرصہ رکاب گنج روڈ پر رہا اور پھر تقریباً 35 سال تک 14 پنڈت پنت مارگ پر قائم رہا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے لکھا:ایک زبردست جیت! ہمارے کھلاڑیوں کی توانائی نے ایک بار پھر مخالفین کو شکست دے دی۔ بھارت کو جیتنا ہی ہوتا ہے، چاہے میدان کوئی بھی ہو۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں کھادی کی فروخت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 2 اکتوبر کو کوئی کھادی کا پروڈکٹ خریدیں، فخر سے کہیے کہ یہ دیسی ہے اور اسے ’ووکَل فور لوکل‘ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں۔

وزیرِاعظم مودی نے ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام آج بھوپین ہزاریکا جی کی صدسالہ سالگرہ منا رہا ہے، لیکن چند دن قبل ایک افسوس ناک لمحہ بھی آیا۔ زُوبین گرگ جی کے بے وقت موت سے لوگ سوگوار ہیں۔

پی ایم مودی نے 97,500 موبائل 4G ٹاورز کا افتتاح کیا، جن میں سے 92,600 BSNL کے 4G ٹیکنالوجی سائٹس ہیں۔ یہ ٹاورز اوڈیشہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، آسام، گجرات اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں نصب کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کھادی کی طرح ہی ہمارے ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹر میں بھی کافی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ہمارے ملک میں ایسے کئی مثالیں سامنے آ رہی ہیں، جو یہ بتاتی ہیں کہ اگر روایت اور انوویشن کو ایک ساتھ جوڑ دیا جائے تو شاندار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ:"ایسی ہی کوششوں کے نتیجے میں کولکتہ کی درگا پوجا کو پہلے ہی یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اگر ہم اپنے تہواروں کو عالمی سطح پر پہچان دلائیں تو دنیا ان کی خوبصورتی اور معنویت کو سمجھ سکے گی۔"

حادثے کی تفصیلی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ نے ایک عدالتی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کی ریٹائرڈ جج جسٹس ارونا جگدیشان کریں گی۔ کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ حکومت کو پیش کرے۔

پی ایم مودی نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: آج لتا دی دی کی جینتی ہے۔ جو کوئی بھی بھارتی ثقافت اور موسیقی سے محبت رکھتا ہے، وہ ان کے گیتوں کو سن کر بغیر متاثر ہوئے نہیں رہ سکتا۔ ان کے گیت انسانی جذبات کو چھو لینے کی طاقت رکھتے ہیں۔