CAIT Calls National Conference : وزیراعظم مودی کے ”سودیشی خریدو-سودیشی بیچو“ مہم کو آگے بڑھانے کے لیے سی اے آئی ٹی تاجروں کا اجلاس کرے گا منعقد
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 نومبر کو ایک روزہ قومی تاجروں کا اجلاس منعقد کرے گا، جس کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کے ”سودیشی خریدو-سودیشی بیچو“ مہم کے تحت ملک گیر "سودیشی سنکلپ رتھ یاترا" کے آغاز کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا ہے۔
G20 Summit in Johannesburg: وزیراعظم مودی نے دو سیشنز میں حصہ لیا، بھارت کی ترجیحات دنیا کے سامنے رکھیں
پی ایم مودی کی اس شرکت سے بھارت کی عالمی سطح پر قیادت، ترقیاتی ترجیحات اور تکنیکی تعاون کے میدان میں کردار کو مزید مضبوطی ملی ہے اور جی20 سمٹ کے دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ نئی شراکت داری کے دروازے کھلے ہیں۔
G20 Summit 2025: جی 20 سربراہ اجلاس میں مودی-میکرون کی ملاقات، بھارت-فرانس دوستی کو قرار دیا عالمی طاقت
جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم مودی اور فرانس کے صدر امینوئیل میکرون کی ملاقات خاص رہی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت-فرانس تعلقات کو عالمی تعاون کے لیے اہم قرار دیا اور قدرتی آفات پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
جی20 سمٹ میں وزیراعظم مودی اور صدر رامافوسا کی دو طرفہ ملاقات، ایس جے شنکر بھی شریک
جی20 کا یہ اجلاس یکجہتی، مساوات اور پائیداری کے موضوع پر جاری ہے اور آج اس کا دوسرا دن ہے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور عالمی چیلنجز جیسے ماحولیاتی خطرات اور توانائی بحران پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
PM Modi participates in G20 Summit in Johannesburg: وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس میں کی شرکت، اوپن سیٹلائٹ ڈیٹا پارٹنرشپ اور اہم معدنیات سرکلریٹی انیشیٹیو کی پیش کی تجویز
وزیراعظم نے گلوبل ساؤتھ کے لیے عالمی فیصلہ سازی میں زیادہ مؤثر آواز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی سمٹ میں افریقی یونین کو مستقل رکن بنانا ایک تاریخی قدم تھا اور یہ شمولیتی روح جی20 سے آگے بھی بڑھائی جانی چاہیے۔
PM Modi – Australia and Canada : وزیرِ اعظم مودی نے آسٹریلیا، کینیڈا کے ساتھ نئی سہ فریقی ٹیکنالوجی اور اختراعی شراکت داری کا کیا اعلان
جی-20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہفتہ 22 نومبر 2025 کو آسٹریلیا اور کینیڈا کے درمیان ایک نئی سہ فریقی ٹیکنالوجی اور انوویشن شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مودی کی آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد کیا گیا۔
G20 Summit: جوہانسبرگ میں جی20 لیڈران نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کیا کمیٹمنٹ، پی ایم مودی نے شیئر کی تصویر
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جوہانسبرگ جی20 سمٹ کے دوران جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے-میونگ کے ساتھ بہت کارآمد ملاقات ہوئی۔ یہ اس سال ہماری دوسری ملاقات ہے، جو ہماری خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں مضبوط رفتار کا اشارہ ہے۔ ہم نے معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے خیالات شیئر کیے۔
G20 Summit: ’’بھارت–فرانس تعلقات عالمی بھلائی کے لیے مضبوط قوت ہیں…‘‘، صدر میکرون سے ملاقات کے بعد وزیراعظم مودی کا بیان
وزیراعظم مودی نے AI امپیکٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا، جو فروری 2026 میں بھارت میں منعقد ہوگی، اور ان کا بھارت میں استقبال کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
G20 Summit: بھارت۔جنوبی کوریا خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں مضبوط رفتار: پی ایم مودی
وزیراعظم مودی نے ہفتے کے روز جی20 اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، برازیل کے صدر لولا دا سلوا، اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی اور دیگر عالمی لیڈران سے بھی ملاقات کی۔
PM Modi and G20 Summit : جی-20 سمٹ میں وزیراعظم مودی کا عالمی ترقی کے پیمانوں پر زور، عالمی ہیلتھ کیئر ریسپانس ٹیم سمیت تین اہم اقدامات کی تجویز
جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جی20 سمٹ کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں افتتاحی سیشن میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جامع اور پُرجوش خطاب کیا۔ ’جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی‘ کے موضوع پر منعقد سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی ترقی کے روایتی پیمانوں پر گہری نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا اور ترقی کے ایسے نئے ڈھانچے کی وکالت کی جس میں انسان، ماحول اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو مرکزی مقام حاصل ہو۔





