Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیر اعظم مودی ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔

پرچم 10 فٹ اونچا اور 20 فٹ لمبا ہوگا، جس پر بھگوان رام کی تصویربنی ہوئی ہے، پرچم پر کوویدار درخت کے ساتھ چمکتا ہوا سورج اور ‘اوم’ کا نقش شامل ہے،

بھارتی خواتین کبڈی ٹیم نے ڈھاکہ میں منعقدہ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپی کو 35-28 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار عالمی خطاب جیت لیا۔ اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ٹیم کو دل سے مبارکباد پیش کی۔

حال ہی میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کو جنوبی افریقہ کے عوام نے بھرپور سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے وزیراعظم مودی کے لیے تشکر اور تعریف کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی، جہاں کئی صارفین نے انہیں جی-20 سمِٹ کا ’ایم وی پی‘ قرار دیا اور جنوبی افریقہ کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

نئے لیبر کوڈ ہندوستان کے کام کی جگہ سے متعلق قوانین کو آج کی معیشت کے مطابق بنانے کیسمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ ان  کوڈزکا مقصد توازن قائم کرنا ہے، جس میں کام گاروں کے تحفظ کے ساتھ کاروبارکی ترقیاور باضابطہ طور پر ملازمت  کے حصول کو آسان بنانا ہے ۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دھرمیندر جی کے جانے سے بھارتی سینما میں ایک دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ وہ ایک آئیکونک فلم شخصیت تھے، ایک شاندار اداکار تھے جو ہر کردار میں چارم اور گہرائی لے آتے تھے۔

شام تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم نویں سکھ گرو، شری گرو تیگ بہادر جی کی 350 ویں شہیدی دیوس کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم گرو کے 350 ویں شہیدی دیوس کے موقع پر ایک خصوصی سکہ اور یادگار اسٹیمپ جاری کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’جی-20 لیڈرز سمٹ‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیدرلینڈ کے وزیراعظم ڈک اسکوف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آبی وسائل، اختراع اور ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقدہ جی20 لیڈرز سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے اتوار کو بھارت۔برازیل۔جنوبی افریقہ ڈائیلاگ فورم (آئی بی ایس اے) لیڈرز سمٹ میں حصہ لیا۔

جنوبی افریقہ میں جی20 سربراہی اجلاس کئی لحاظ سے تاریخی رہا۔ پی ایم مودی نے اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک کی آواز مضبوطی سے بلند کی۔