Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Parliament

وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل رکھا جائے گا، کیوں کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اگر پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں پر عمل جاری رہتا تو بھارت آج آپریشن سندور کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ لیکن آج ملک کی فوج کو ’میک اِن انڈیا‘ ہتھیار مل رہے ہیں اور وہ فیصلہ کن کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔

پی ایم مودی نے خاص طور پر کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ مسلح افواج کی مخالفت کرنا کانگریس پارٹی کا پرانا رویہ رہا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آپریشن کے دوران افواج کو مکمل آزادی دی گئی کہ تھی کب، کہاں اور کیسے کارروائی کرنی ہے۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تجارتی معاہدوں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروائی تھی۔

انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو ہندوستان کی کامیابی اور موقف نظر نہیں آتا، میں انھیں آئینہ دکھانے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔