وزیر اعظم مودی نے آج پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں کسی کی بھی ثالثی کے دعوؤں کو واضح طور پر رد کر دیا۔ انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ’’کسی بھی ملک نے ہندوستان کو اپنا آپریشن روکنے کے لیے نہیں کہا‘‘۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جب ہندوستانی افواج نے پاکستان پر حملے تو پاکستان کے ڈی جی او نے خود کال کر کے جنگ بندی کی اپیل کی، جس کے بعد ہندوستان نے جنگ بندی پر حامی بھری۔
جنگ بندی پر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’شروع سے ہی ہمارا مقصد صرف دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔ ہم نے آپریشن سندور کے بعد پاکستان پر یہ بات واضح کر دی تھی، لیکن پاکستان نے سمجھ داری سے کام نہیں لیا اور اس نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس نے ہندوستان پر ایک ہزار سے زیادہ میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔ تاہم ہماری افواج نے ان تمام میزائلوں اور ڈرونز کو آسمان میں ہی چور کر دیا۔ وہیں جب ہماری افواج نے جوابی حملہ کیا تو پاکستان کے ڈی اجی ایم نے کال کر کے جنگ بندی کی درخواست کی۔‘‘
#WATCH | Operation Sindoor | PM Narendra Modi says, “No leader in the world told India to stop its operation. On the night of 9th May, the Vice President of America tried to talk to me. He tried for an hour, but I was in a meeting with my army, so I could not pick up his call.… pic.twitter.com/9EbkMcMiag
— ANI (@ANI) July 29, 2025
واضح رہے کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تجارتی معاہدوں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروائی تھی۔ اپوزیشن لگاتار اس معاملے پر پی ایم مودی سے سوال کر رہا تھا اور اس معاملے پر ان کی وضاحت چاہ رہا تھا۔ آج پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بھی راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ’’دم ہے تو پی ایم مودی یہاں آ کر کہہ دیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔‘‘ اپوزیشن کے انھیں سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے واضح کیا اور کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں کسی بھی ملک نے ثالثی نہیں کی۔ پی ایم مودی نے مزید بتایا کہ امریکی نائب صدر نے انھیں فون کرکے کہا تھا کہ پاکستان بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تو میں نے انھیں واضح جواب دیا کہ اگر پاکستان نے حملہ کیا تو ہم اس سے بھی بڑا حملہ کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

