Bharat Express DD Free Dish

April 22 Attack Avenged in 22 Minutes: PM Modi: ’’ہماری افواج نے 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کا 22 منٹ میں لیا بدلہ‘‘، پی ایم مودی نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور کو کہا صد فی صد کامیاب

پی ایم مودی نے کہا کہ آپریشن کے دوران افواج کو مکمل آزادی دی گئی کہ تھی کب، کہاں اور کیسے کارروائی کرنی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی مسلح افواج نے 22 اپریل کے پہلگام دہشت گرد حملے کا جواب صرف 22 منٹ میں ’’آپریشن سندور‘‘ کے ذریعے دیتے ہوئے پاکستان میں مختلف مقامات پر موجود دہشت گرد لانچ پیڈ تباہ کر دیے۔ انھوں نے اس پارلیمانی اجلاس کو ’’وجے اتسو‘‘ (فتح کا جشن) قرار دیا اور کہا کہ یہ فتح ہندوستان کی دفاعی طاقت اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اتحاد کی علامت ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آپریشن کے دوران افواج کو مکمل آزادی دی گئی کہ تھی کب، کہاں اور کیسے کارروائی کرنی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان نے جوہری حملے کی دھمکیاں دینی شروع کیں، مگر ہندوستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب طے شدہ کارروائی کر کے ان کی کمر توڑ دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری افواج نے 22 اپریل کا بدلہ 22 منٹ میں لے لیا۔‘‘ پہلگام حملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں نے سیاحوں سے ان کا مذہب پوچھ کر انھیں قتل کیا، جس کا مقصد ملک میں فسادات پھیلانا تھا، مگر ملک کے عوام نے اس سازش کو ناکام بنایا۔ انھوں نے قوم کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس وقت مکمل اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

پی ایم مودی نے واضح کیا کہ ’’یہ ہمارا قومی عزم ہے کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کو نیست و نابود کریں گے۔ اور ہم نے آپریشن سندور کے ذریعے انھیں ایسی سزا دی کہ آج تک ان کی نیندیں حرام ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’پاکستان کے کئی ایئربیس تباہ ہو چکے ہیں اور کچھ اب بھی ICU میں ہیں۔ اگر ہم نے گزشتہ 10 برسوں میں اس کے لیے تیاریاں نہ کی ہوتیں تو نقصان کہیں زیادہ ہوتا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میڈ ان انڈیا‘‘ ٹیکنالوجی، ڈرونز اور میزائلوں نے پاکستان کے اسلحہ نظام کو شکست دی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read