Bharat Express DD Free Dish

Parliament Monsoon Session 2025

لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت سے سوال پوچھتے پوچھتے ملک سے سوال پوچھنے لگے۔ ان کے اس بیان پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ راجناتھ سنگھ جی بہت سینئر لیڈر ہیں اور ہمیں امید تھی کہ کم از کم وہ کچھ مدعوں پر جواب دیں گے، لیکن، ایک بھی مدعے پر بات نہیں ہوئی۔

جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے لیے پاکستان کی دیرینہ حمایت کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے ہفتے میں ہونے والی رکاوٹوں کے بعد دوپہر سے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں گرماگرم بحث جاری ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں وکشمیرکے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کو24 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آپ یہ کیسے بھول گئے کہ یہ آپ کا سیاسی دفتر نہیں بلکہ مسجد ہے؟آج آپ نے اپنی پارٹی کی میٹنگ کی، کل دوسری پارٹی کے لیڈران اپنی میٹنگ کیلئے ہوٹل کے بجائے اس مسجد کا انتخاب کریں گے تو آپ انہیں کیسے منع کریں گے ؟

پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو ہنگامہ آرائی اور ایوان میں اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے بولنے کے مطالبات کے درمیان 22 جولائی کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی شروعات ہنگامے کے ساتھ ہوئی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آپریشن سندوراورپہلگام حملے سے متعلق ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا، جس سے لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت معنیٰ خیزبحث کے لئے تیارہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے انسٹاگرام پر ایس پی لیڈروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا - "پہلگام کا سچ بتائیں، اپنی غلطی نہ چھپائیں! پہلگام میں جو غلطی ہوئی، وہ خامی تھی یا غلطی! آپ خارجہ پالیسی میں ناکام، اب کوئی ملک آپ کے ساتھ نہیں ہے!

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ وزیر اعظم مودی سیشن سے پہلے ملک کو پیغام دیں گے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مرکزی حکومت کو گھیرنے کے لیے 8 ایشوزکی فہرست تیارکی ہے۔ ایسے میں پہلے دن ہی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹی سخت رویہ دکھا سکتی ہے۔