Bharat Express DD Free Dish

Parliament Monsoon Session: ’’حکومت نے ’آپریشن سندور‘ پر اہم سوالوں کا جواب نہیں دیا…‘‘، کانگریس کا الزام

لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت سے سوال پوچھتے پوچھتے ملک سے سوال پوچھنے لگے۔ ان کے اس بیان پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ راجناتھ سنگھ جی بہت سینئر لیڈر ہیں اور ہمیں امید تھی کہ کم از کم وہ کچھ مدعوں پر جواب دیں گے، لیکن، ایک بھی مدعے پر بات نہیں ہوئی۔

پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ’آپریشن سندور‘ پر پیر کے روز بحث ہوئی۔ اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دوہرایا۔ وہیں کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ نے امریکہ کے شامل ہونے سے انکار نہیں کیا۔

وزیر خارجہ کے بیان پر پرینکا گاندھی کا ردعمل

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں لوک سبھا میں دیے گئے بیان پر، کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انہوں نے واضح طور پر نہیں کہی، انہوں نے کچھ بیانات دیے ہیں، لیکن مثال کے طور پر، انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ امریکہ جنگ بندی میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم مودی نے ایک خاص مدت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات نہیں کی، لیکن انہوں نے واضح طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حصہ داری سے انکاری نہیں کیا۔‘‘

وزیر دفاع کے بیان پر عمران مسعود کا ردعمل

لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت سے سوال پوچھتے پوچھتے ملک سے سوال پوچھنے لگے۔ ان کے اس بیان پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ردعمل ظاہر کیا۔ مسعود نے کہا، ’’راجناتھ سنگھ جی بہت سینئر لیڈر ہیں اور ہمیں امید تھی کہ کم از کم وہ کچھ مدعوں پر جواب دیں گے، لیکن، ایک بھی مدعے پر بات نہیں ہوئی، ہم نے کیا حاصل کیا، ہمیں کیا نقصان ہوا، امریکہ سے متعلق سوالات، ان سبھی کا جواب نہیں ملا، انہوں نے ہر سوال کو ٹالنے کی کوشش کی۔ وزیر خارجہ نے بھی صرف ادھر ادھر کی باتیں جمع کرکے بولی ہیں۔

کانگریس ایم پی تنوج پونیا نے کیا کہا؟

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تنوج پونیا نے کہا، ’’وہ تاریخ اور مستقبل کی بات کر رہے ہیں، لیکن اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی بڑے سوالوں کا جواب نہیں دیا گیا، نہ تو وزیر خارجہ نے اور نہ ہی وزیر دفاع نے، وہ صرف سوالوں کو ٹالتے رہے، گول گول گھومتے رہے اور کوئی واضح جواب دینے سے بچتے رہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read