Bharat Express

Paris Olympics

تیسرے اولمپکس میں حصہ لے رہیں 29 سالہ ونیش نے منگل، 6 اگست کو اپنی مہم کا آغاز کیا اور ان کی شروعات دھماکہ خیز رہی۔ ونیش نے اپنے پہلے ہی میچ میں موجودہ اولمپک اور 4 بار کی عالمی چیمپئن جاپان کی یوئی سوساکی کو شکست دے کر ہلچل مچا دی۔

ونیش اپنے تیسرے اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ 2016 کے ریو اولمپکس میں وہ چوٹ کی وجہ سے کانسہ کا تمغہ جیتنے سے چوک گئی تھیں۔ اس سے قبل ونیش نے 48 کلوگرام اور 53 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لیا تھا۔ اس بار پیرس میں وہ پہلی بار 50 کلوگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔

22 سالہ برازیلین تیراک اینا کیرولینا ویرا نے بغیر اجازت اولمپک ولیج چھوڑنے کی غلطی کی۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ اور ساتھی تیراک گیبریل سینٹوس کے ساتھ ایک رات کے لیے باہر گئی تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گیبریل سینٹوس خود  بھی برازیل کے تیراک ہیں۔

کھلاڑیوں کے کمروں میں اے سی کی مانگ افتتاحی تقریب کے فوراً بعد شروع ہوگئی کیونکہ آرگنائزنگ کمیٹی نے گرمی اور نمی کی توقع کے باوجود کمروں میں اے سی کا انتظام نہیں کیا تھا۔ پیرس 2024 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک ویلج کو گرین ویلج بنانے کے لیے کمروں میں اے سی نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایمان خلیف2019 کی عالمی چیمپئن شپ میں 19ویں نمبر پر رہیں۔ وہ ٹوکیو اولمپکس 2021 کے کوارٹر فائنل میں آئرلینڈ کی کیلی ہیرنگٹن سے ہار گئیں۔ وہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں ایمی براڈہرسٹ سے ہار گئیں، جبکہ 2022 افریقی چیمپئن شپ اور 2023 عرب گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔

پیرس اولمپکس کے چھ دن بعد ہندوستان نے تین تمغے جیتے ہیں اور یہ تمام تمغے شوٹنگ میں آئے ہیں۔ مقابلے کا چھٹا دن ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت اچھا رہا۔ اپنے پہلے اولمپکس میں کھیل رہے سوپنل کسالے نے مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

ہندوستان کی بیڈمنٹن کی دنیا کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ملک کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کا پیرس اولمپکس 2024 کا سفر راؤنڈ آف 16 میں ہی ختم ہوگیا۔

ہندوستان کے نشانے باز سوپنل کسلے نے پیرس 2024 اولمپک میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

کسالے نے 60 شاٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 38 اندرونی 10 سمیت کل 590 پوائنٹس بنائے۔ انہوں نے 99 کے دو متاثر کن اسکور کے ساتھ شروعات کی اور مضبوط بنیاد رکھی۔ انہوں نے اپنی فارم کو پرون پوزیشن میں برقرار رکھا اور 98 اور 99 کا اسکور کیا۔

ہندوستانی شوٹنگ ٹیم اس اولمپکس میں اب تک تمغہ جیتنے والی واحد ٹیم ہے۔ اس سے قبل منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو اپنا پہلا تمغہ دلایا تھا۔