سوپنل کسالے اولمپک میں سلور میڈل کے ساتھ۔
ہندوستان کے نشانے بازسوپنل کسالے نے پیرس 2024 اولمپک میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سوپنل نے 590 کے کل اسکورکے ساتھ ساتویں مقام پر رہ کر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ 1995 میں پیدا ہوئے سوپنل کسالے کا تعلق ایک سادہ زرعی پس منظرسے ہے اوروہ پونے ریلوے ڈویژن میں ٹریولنگ ٹکٹ ایگزامینر(ٹی ٹی ای) ہیں۔
والد کا ملا تعاون
کھیل کی دنیا میں ان کا سفر 2009 میں شروع ہوا، جب ان کے والد نے انہیں مہاراشٹرحکومت کے کریڑا پربھودنی میں نامزد کیا، جوایک ابتدائی کھیل پروگرام تھا، جس کا مقصد نوجوان صلاحیتوں کی پرورش کرنی تھی۔ ایک سال کی سخت جسمانی ٹریننگ کے بعد کسالے نے شوٹنگ کو اپنی توجہ کے کھیل کے طورپر منتخب کیا۔ ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ وہ تیزی سے آگے بڑھے اور2013 میں ہدف اسپورٹس بینرکے تحت ایک اسپانسرشدہ ایتھلیٹ بن گئے۔
اپنی صلاحیتوں سے کیا متاثر
سوپنل کسالے کو ابتدائی وعدہ تب واضح ہوا، جب انہوں نے کویت میں 2015 ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں 50 میٹررائفل پرون 3 پوزیشن جونیئرزمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔ اس جیت کے بعد تغلق آباد میں 59ویں نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے 50 میٹر رائفل پرون مقابلے میں گگن نارنگ اور چین سنگھ جیسے تجربہ کارنشانے بازوں سے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اس کامیابی کوتروننت پورم میں 61ویں قومی چمپئن شپ میں دہرایا، 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے میں ایک اور گولڈمیڈل حاصل کیا۔
کسالے نے اپنی حصولیابی کوجاری رکھا اورقاہرہ میں 2022 آئی ایس ایس ایف ورلڈ شوٹنگ چمپئن شپ میں چوتھے مقام کے ساتھ ہندوستان کے لئے اولمپک کوٹا حاصل کیا۔ اسی مقابلے کے دوران، انہوں نے اپنی استعداد اورٹیم کے جذبے کواجاگرکرتے ہوئے، اس نے ٹیم کوکانسے کا تمغہ جیتنے میں اہم کردارادا کیا۔
ہانگ جھاؤ میں 2023 ایشیائی کھیلوں میں کسالے نے اپنے ساتھیوں ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومراور اکھل شیورن کے ساتھ مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے میں ٹیم کو گولڈ میڈل دلایا۔ انفرادی میڈل سے محروم ہونے اورچوتھے نمبرپررہنے کے باوجود، کوسالے کی کارکردگی نے ہندوستان کے سر فہرست نشانے بازوں میں سے ایک کے طورپراس کی حیثیت کومزید مستحکم کیا۔ اپنی ٹیم کی کامیابیوں کے علاوہ، سوپنل کسالے نے انفرادی طورپربھی کافی تحسین حاصل کی ہے، جس میں 2023 ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ میں سلورمیڈل (چاندی کا تمغہ) اور 2024 ایشیائی رائفل/پسٹل چمپئن شپ میں مردوں کی 50 میٹررائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل شامل ہے۔
سوپنل کسالے کی حصولیابیاں
ورلڈ چمپئن شپ، قاہرہ (2022): ملک کے لئے پیرس اولمپک کوٹہ جیتنے میں چوتھے مقام پر رہے۔
ایشیائی کھیل (2022): ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل۔
ورلڈ کپ، باکو 2023: مشترکہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل، انفرادی اورٹیم مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے
ورلڈ چمپئن شپ، قاہرہ (2022) ٹیم مقابلے میں سلورمیڈل۔
ورلڈ کپ، نئی دہلی (2021): ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل۔