Bharat Express DD Free Dish

Palestine-Israel War

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی علاقائی ڈائریکٹر روبا جراحت نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا: "فلسطینی لیبر مارکیٹ پر موجودہ بحران کے نتائج کے بارے میں ہمارے جائزے کے انتہائی تشویشناک نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

غزہ پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور جنگ ختم کرنے کے مطالبات ہو رہے ہیں ۔لیکن جنگ بندی کا کوئی امکان نظر نہیںآرہا ہے۔ فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے اب غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Israel Gaza War: ترکی کے وزارت خارجہ نے کہا کہ ساکر اوزکان ٹورونلر کو غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے مسلسل کئے جا رہے حملوں اوراسرائیل کی جنگ بندی کو قبول نہ کرنے کے سبب ہوئی انسانی تباہی کو دیکھتے ہوئے واپس بلایا جا رہا ہے۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ ’’امریکہ دوسروں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے لیکن اس نے پوری طرح اسرائیل کا ساتھ دیا ہے، اگر امریکہ نے وہی کچھ جاری رکھا جو وہ اب تک کرتا آیا ہے تو اس کے خلاف نئے محاذ کھل جائیں گے۔

اسرائیل 1990 کی دہائی سے کولمبیا کو کفر لڑاکا طیاروں، نگرانی کے سازوسامان اور اسالٹ رائفلز کے اہم سپلائرز میں سے ایک رہا ہے، جو لاطینی امریکی ملک کی منشیات کے اسمگلروں اور مسلح گروہوں کے خلاف لڑائی میں مدد کرتا ہے۔

اردان نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ ان کے  یعنی اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس کے ریمارکس کی وجہ سے، ہم اقوام متحدہ کے نمائندوں کو ویزا جاری نہیں کریں گے۔

ناصر اسپتال نے ایک ہنگامی منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اسپتال صرف جگہ خالی کرنے کے لیے غیر جان لیوا زخموں کے مریضوں کو ڈسچارج کر رہا ہے۔

کربی کے ایک اور بیان نے واضح کیا کہ امریکہ اسرائیل کے اقدامات کے لیے اس کی پشت پناہی سے باز آنے سے انکاری ہے، کیونکہ باقی مشرق وسطیٰ اس بات پر مزید غصے میں ہے کہ اب روزانہ سینکڑوں فلسطینیوں کی موت ہو رہی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 704 افراد مارے گئے ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے

زبردست بین الاقوامی دباؤ اور سفارتی کوششوں کی ہلچل کے بعد، اسرائیلی حکام نے "مکمل محاصرہ" میں نرمی کی اور درجنوں انسانی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ اسپتال کے جنریٹرز، پانی اور سیوریج پمپنگ اور امداد کی ترسیل کے لیے ضروری کوئی ایندھن اگرچہ غزہ میں داخل نہیں ہوا ہے۔