Bharat Express DD Free Dish

Pakistan

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کے طور پر پاکستان کے وزیر اعظم کو  اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس میں رہنما عالمی اور علاقائی امور پر غور و خوض کریں گے

پاکستان نے اشارہ دیا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان اس طرح کے تعاون کی صورت میں اس کے پاس جوابی کارروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا جس سے اس کی قومی سلامتی کے بارے میں خدشات بڑھیں گے

ایس جے شنکر نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی ختم ہونے تک پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات پر یہ بھی کہا کہ بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں اس وقت اتار چڑھاؤ آرہا ہے

صحافی نے وزیر خزانہ سے تعطل کا شکار انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں پوچھا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے سربراہ سے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔ ان سوالوں کے جواب میں اگرچہ ڈار خاموش رہے تاہم صحافی مسلسل سوالات کرتے رہے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں اپنے ملک کی خستہ اقتصادی حالات سے متعلق عالمی لیڈران سے پیسہ دینے کی گہار لگا رہے ہیں۔ پیرس میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ جارجیوا کے ساتھ میٹنگ کی۔

عالمی اسٹیج پر ہندوستان سے دشمنی رکھنے والے چین اور پاکستان میں اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔ اس سے پاکستانی حکمراں بہت خوش ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم  نواز شریف کے پاکستان لوٹنے سے متعلق آپ دیکھیں گے کہ سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔ پی ایم این ایل-این کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی فیملی کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میری بیوی اور بہنوں کو بھی مقدمے اورگرفتاری وارنٹ کے ذریعہ دھمکایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں چار میچز ہوں گے جن میں پاکستان نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان، افغانستان سری لنکا اور سری لنکا بنگلہ دیش کے میچز ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی پاک بھارت سمیت باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

آئی ایم ڈی نے پیر کو کہا تھا کہ کم دباؤ کے بننے کی وجہ سے جنوب مشرقی بحرعرب کے اوپر کا علاقہ اور اگلے دو دنوں کے دوران اس کی مزید شدت سے سمندری طوفان کیرالہ کے ساحل کی طرف مانسون کی آمد کو شدید متاثر کرنے کا امکان ہے۔