Bharat Express DD Free Dish

No Confidence Motion

منی پور تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے کہا کہ میں میتی اور کوکی دونوں برادریوں سے بات چیت میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہوں، تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے... میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ریاست میں امن لائیں گے۔ اس مسئلہ پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہمارے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں آج تک 'بھارت ماتا کے قتل' کی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس معاملے پر میز تھپ تھپائی گئی۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہماری مجبوری ہے، یہاں تعداد کی بات نہیں ہے بلکہ بات منی پور کی ہے۔ وزیراعظم کو اس پر بولنا چاہئے۔

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز تبھی لائی جاسکتی ہے، جب اس کو 50 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو اوراس تجویز کو صرف ایوان بالا میں ہی لاسکتے ہیں۔