Yuzvendra Chahal-Mahvash: یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو کیا اَن فالو، بولیں—“کوئی بھی چیز غلطی سے نہیں ہوتی، سب کچھ سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے
دونوں کے بار بار ایک ساتھ نظر آنے سے رومانوی تعلقات کی افواہیں مضبوط ہوئیں، مگر دونوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ فی الحال، مہوش کا یہ کرپٹک انداز اور خاموشی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جب کہ مداح دونوں کی طرف سے کسی واضح بیان کے منتظر ہیں۔
Stand Up For Vande Matram? : جن گن من کی طرح وندے ماترم میں بھی کھڑا ہونا ہوگا لازمی،حکومت بنائے گی قومی ترانے جیسے قوانین
وندے ماترم سے متعلق تنازع کی جڑیں آزادی سے قبل کے دور تک جاتی ہیں۔ 1937 کے کانگریس اجلاس میں وندے ماترم کے چند اشعار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسے لے کر بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اسی پالیسی نے بعد میں تقسیمِ ہند کی بنیاد رکھی۔ دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔
JioBlackRock launches JioBlackRock Sector Rotation Fund: جیو بلیک راک نے لانچ کیا، جیو بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ
جیو بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ کو فلیکسی کیپ جیسی بنیادی ایکویٹی سرمایہ کاری کے ساتھ سرمایہ کاری کو یکجا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انفرادی اسٹاک کو منتخب کرنے کے بجائے، یہ فنڈ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن میں مستقبل میں بہتر کارکردگی کا امکان ہے
UP Diwas 2026: یوپی دیوس 2026 کا شاندارعالمی انعقاد، امت شاہ ’وکست بھارت–وکست اتر پردیش‘ تھیم کے ساتھ تین روزہ تقاریب کا کریں گے افتتاح
اسی دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے او ڈی او پی اسکیم کی باضابطہ شروعات اور سردار ولبھ بھائی پٹیل ایمپلائمنٹ اینڈ انڈسٹریل زون یوجنا کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جس سے ریاست میں روزگار اور صنعتی ترقی کو نئی سمت ملنے کی امید ہے۔
UP Diwas 2026: وزیراعظم مودی نے اترپردیش کے یوم تاسیس پرلوگوں کو دل کی گہرائیوں سے پیش کی مبارکباد
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارتی ثقافت اور وراثت کی خوشحالی میں بیش قیمت کردار ادا کرنے والے اتر پردیش کے تمام اہل خانہ کو یوم تاسیس کی دل سے مبارکباد۔
Russia-Ukraine War: روس کی یوکرین پر ونٹر اسٹرائیک، کیف اور خارکیف شہر کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بنایا نشانہ، 13 افراد زخمی، کئی علاقوں میں بلیک آوٹ
دارالحکومت کیف میں نئے سال کے بعد یہ رات کے وقت ہونے والے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔ ان حملوں کے باعث سیکڑوں رہائشی عمارتوں میں بجلی اور ہیٹنگ کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ ہنگامی خدمات کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں بجلی اور حرارتی سہولیات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
PM Modi flags off three Amrit Bharat Express trains in Kerala: ترواننت پورم میں وزیراعظم مودی نےتین امرت بھارت ایکسپریس کو دکھائی ہری جھنڈی، سی ایم وجین نے کہا-منصوبوں سے ریاست کو ملے گی نئی رفتار
پنارائی وجین نے وزیراعظم مودی کی جانب سے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں اور ایک پیسنجر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کا بھی مزید تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ریل خدمات کیرل کے لیے رابطہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے اعتبار سے بے حد اہم ہیں
PM Modi offers tributes to Balasaheb Thackeray on birth centenary: وزیر اعظم نے بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعظم مودی کے مطابق سیاست کے ساتھ ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے کو ثقافت، ادب اور صحافت سے بھی گہری دلچسپی تھی۔ ایک کارٹونسٹ کی حیثیت سے ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سماج پر گہری نظر رکھتے تھے اور مختلف مسائل پر بے خوف انداز میں اپنی رائے پیش کرتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بالاصاحب کے وژن سے تحریک لے کر مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔
PM Modi Pays Tribute To Netaji Subhas Chandra Bose:وزیراعظم مودی نے پراکرم دیوس پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جرأت اور حب الوطنی کو کیا یاد، پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی، جو پرکرم دیوس کے طور پر منائی جاتی ہے، ہمیں ان کے ناقابلِ تسخیر حوصلے، مضبوط عزم اور ملک کے لیے ان کی بے نظیر خدمات کی یاد دلاتی ہے۔
US-Iran Tension: ٹرمپ نے خامنہ ای کے ملک کو نقشے سے مٹانے کی کھائی قسم، ایرانی پاسداران انقلاب کا سخت انتباہ، کہا -کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، ٹریگر پر ہیں انگلیاں
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ماضی کے تجربات اور گزشتہ برس کی جنگوں سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔





