نئی دہلی:سوشل میڈیا انفلوئنسر آر جے مہوش ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ انہیں اکثر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ اگرچہ دونوں نے اپنے رشتے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی، لیکن اب انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں ایک بار پھر تیز ہو گئی ہیں۔چہل کو اَن فالو کرنے کے فوراً بعد آر جے مہوش نے ایک کرپٹک پوسٹ شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ اس پوسٹ نے مداحوں اور نیٹیزنز کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی
اور اسے ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی بال سنوارتی نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو بظاہرسادہ تھی، لیکن اس کے ساتھ لکھا گیا کیپشن لوگوں کے لیے خاصا معنی خیز ثابت ہوا۔ مہوش نے لکھا:90 فیصد وقت آپ مجھے اپنے بال ٹھیک کرتے ہوئے دیکھیں گے، باقی وقت میں اپنی لائف فکس کر رہی ہوں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی، جس پر لکھا تھا: آپ کی طرف تھوڑی سی شانتی بھیج رہی ہوں،اور ساتھ ایک ہینڈ ہارٹ ایموجی بھی شامل کیا۔ ان پوسٹس کو دیکھتے ہی مداحوں نے اسے حالیہ افواہوں پر ایک نرم اور بالواسطہ ردِعمل قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا
سوشل میڈیا پر پہلےیوزویندر چہل اورآرجے مہوش ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔ یوزویندر چہل، آر جے مہوش کی پوسٹس کو لائک بھی کیا کرتے تھے، لیکن اب دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا یوزر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شاید دونوں کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے۔


مہوش کے ان پیغامات کی ٹائمنگ کو یوزویندر چہل کو اَن فالو کرنے کے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس اقدام کی وجہ واضح نہیں کی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ سال 2025 میں چہل کی دھناشری ورما سے طلاق کے بعد سے ہی چہل اور مہوش خبروں میں آ گئے تھے۔ دونوں کے بار بار ایک ساتھ نظر آنے سے رومانوی تعلقات کی افواہیں مضبوط ہوئیں، مگر دونوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ فی الحال، مہوش کا یہ کرپٹک انداز اور خاموشی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جب کہ مداح دونوں کی طرف سے کسی واضح بیان کے منتظر ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




