Bharat Express

New year

واضح رہے کہ نئے سال کے موقع سے منعقدہ اس پروگرام میں ایک طرف جہاں مذہبی رہنماوں نے ملک کی امن وسلامتی کیلئے دعائیں کی وہیں آشرم میں جمع ہونے والے عقیدت مندوں نے  نیک پربھات یگنا میں حصہ لیا۔

تیجسوی یادو نے خود کو ریاست کے لوگوں کا بیٹا، بھائی اور دوست بتاتے ہوئے یقین دلایا کہ بہار کو اس مقام پر لے جا کر کھڑا کیا جائے گا، جہاں سے ترقی کا سورج اور ترقی کا آسمان قریب نظر آئے گا۔

مرکزی کابینہ کے ایک اور فیصلے کے تحت کسانوں کے لیے انشورنس اسکیم کو مزید پرکشش بنانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ فصل بیمہ یوجنا کو آسان بنانے کے لیے اس کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی جائے گی۔ اس سے سستی قیمتوں پر اور آسان قواعد کے تحت فصلوں کی بیمہ ہو سکے، اس کے انتظامات کیے جائیں گے۔

رات ٹھیک 12 بجے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں واقع ون ٹائمز اسکوائر کی عمارت کے فلیگ پول سے ایک چمکتی ہوئی گیند اترتی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں نئے سال کے آغاز کا جشن شروع ہوتا ہے۔

جس طرح شملہ میں سیاحوں کی بڑی بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ اسی طرح سیاحوں کی بڑی تعداد منالی بھی پہنچ رہی ہے۔ تاہم، شملہ کے مقابلے منالی میں سیاحوں کی تعداد قدرے کم ہے۔

غازی آباد کے ایک ہوٹل میں ایک ہوٹل کے ملازم نے ایک لڑکی کی عصمت دری کی جو اپنے دوستوں کے ساتھ نیا سال منانے آئی تھی۔ لڑکی کے دوست دوسرے کمرے میں پارٹی کر رہے تھے۔ لڑکی پارٹی کے بعد اپنے کمرے میں سونے آئی تھی۔

اتراکھنڈ میں ہلدوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے 4000 سے زیادہ خاندانوں کو بے دخلی کے نوٹس دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے جاری کردہ حکم کے بعد لیا گیا ہے

بھارت ایکسپریس آپ   سبھی کو نئے سال کی آمد پر بےشمار مبارک بادپیش کرتا ہے

بزرگ شہریوں کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے ہفتے کے آخر میں کولکتہ میں فضائی اور صوتی آلودگی اب تک کی بدترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ لوگ نئے سال 2023 کا جشن مناتے اور خوش آمدید کہتے ہیں۔

عالمی سطح پر کوویڈ کیسز میں اضافے کے درمیان نئے سال کے لیے سفری منصوبے بناتے ہوئے مسافروں کو کم از کم سات ممالک سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے سال میں کئی ممالک میں سفری پابندیاں عائد کیے جانے کی توقع ہے۔