Himlung Himal Avalanche: نیپال کے ہملنگ ہمال میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوئی، مزید دو کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد،ریسکیو آپریشن جاری
ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار تک نیپال میں چار روز سے جاری موسلا دھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، پانچ لاپتہ اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ 14 اموات ہوئیں اور پانچ افراد لاپتہ ہیں، جبکہ سیلاب کے باعث چار اور مسلسل شدید بارش سے تین افراد ہلاک ہوئے۔
Nepal Bajhang: نیپال میں بے زبان جانور سے بے رحمی: بیمار کتے کو دریا میں پھینکا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بملہ دیوی گرفتار
باجھانگ ضلع میں 42 سالہ خاتون بملہ دیوی کا بیمار کتے کو زندہ پل سے سیٹی دریا میں پھینکنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔
Nepal Flash Floods Updates:نیپال میں سیلاب کی تباہی سے اب تک903 افراد ہلاک،4,247 لاپتہ، حکام نے لاشوں کی تلاش اور شناخت کا عمل کیا تیز
حکام نے برآمد کی گئی زیادہ تر لاشوں کو دیوگھاٹ میں دفن کیا ہے۔ دیوگھاٹ وہ مقام ہے جہاں کالی گنڈکی اور تریشولی ندیاں آپس میں ملتی ہیں۔ حکام کے مطابق لاشوں کو دفن کرنے کا مقصد ممکنہ صحت کے خطرات سے بچاؤ ہے۔ لاشوں کی تدفین سے قبل حکام نے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کیے ہیں، تاکہ بعد میں نامعلوم متوفیوں کی شناخت میں مدد مل سکے۔
WHO Nepal Flood Relief:نیپال کی تباہی کے درمیان ڈبلیوایچ اونے مددکا ہاتھ بڑھایا،سیلاب متاثرین کی صحت اولین ترجیح،10ہزارافرادکے لیے ادویات روانہ
ٹیڈروس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی فوری ترجیح سیلاب سے متاثرہ برادریوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنا اور جہاں طبی سہولیات متاثر ہوئی ہیں، انہیں دوبارہ بحال کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارۂ صحت نیپالی حکومت کی قیادت میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مختلف شراکت دار اداروں کے درمیان ضروری رابطہ، نگرانی اور تکنیکی مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔
Nepal Flash Floods:نیپال کے تباہ کن سیلاب کے بعد انفوسس پبلک سروسز کے سربراہ لکش گوپی سیٹی سے رابطہ منقطع
انفوسس کے مطابق، گوپی سیٹی نیپال کے دورے پر کسی سرکاری یا کاروباری کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں گئے تھے۔ سیلاب کے بعد ان سے رابطہ نہ ہونے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد کمپنی کی فوری ترجیح ان کی سلامتی اور خیریت کا پتہ لگانا ہے۔ کمپنی نے ان کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطہ برقرار رکھنے اور اس مشکل وقت میں ضروری تعاون فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔
Nepal Flood: گلیشیئر ٹوٹنے سے پھٹی دریا کی روانی یا زلزلے نے مچائی تباہی؟ نیپال میں آنے والے سیلاب کی کیا ہے اصل وجہ؟
نیپال اور تبت کی سرحد پر 26 اگست کو آنے والے شدید اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ پانی اور ملبے کے تیز بہاؤ نے سڑکوں، پلوں، عمارتوں اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔ اس تباہی کے بعد سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر اتنا بھیانک سیلاب آیا کیسے؟
Nepal flash floods updates:نیپال میں فلیش فلڈسے تباہی،163سے زائدافرادہلاک،750سے زائد لاپتہ
سیلاب نے نیپال کے کئی قصبوں اور دیہات کو متاثر کیا، اہم پل بہا دیے اور تقریباً ایک درجن ہائیڈرو پاور منصوبوں کو نقصان پہنچایا۔ چتوان ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 64 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
105Indian tourists missing in Nepal floods:نیپال میں سیلاب کے باعث105بھارتی سیاح لاپتہ،31مانسرووریاتراپرجارہے تھے
نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے 105 بھارتی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان میں 31 یاتری بھی شامل تھے، جو مانسروور کی یاترا پر جا رہے تھے۔ یہ معلومات نیپال ٹورازم بورڈ نے دی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ان لاپتہ بھارتیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے۔
Floods in Nepal:تبت سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے نیپال میں مچائی تباہی،کئی علاقے بہہ گئے،سینکڑوں گاڑیاں اورپولیس چوکیاں تباہ
نیپال میں سیلاب سے ہوئی تباہی کے درمیان وزیراعظم بالیندر شاہ نے قومی آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر اسیم شاہ کے مطابق، وزیر اعظم خود متاثرہ علاقوں کے چیف ڈسٹرکٹ افسران سے رابطے میں ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں۔
Why Did Balen Shah Break his Diplomatic Protocol: نیپال کے وزیر اعظم بالن شاہ نے بھارت اور چین کے لیے کیوں توڑا اپنا سفارتی اصول؟ جانیے اس کے اسٹریٹجک مضمرات
نیپال کے وزیر اعظم بالن شاہ اپنے اس سخت سفارتی اصول میں نرمی لانے جا رہے ہیں، جس کے تحت وہ کسی بھی غیر ملکی سفیر سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرتے تھے۔ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد بالن شاہ اس ہفتے بھارت اور چین کے سفیروں سے الگ الگ ون آن ون ملاقات کریں گے۔





