Urdu Conclave 2026

105Indian tourists missing in Nepal floods:نیپال میں سیلاب کے باعث105بھارتی سیاح لاپتہ،31مانسرووریاتراپرجارہے تھے

نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے 105 بھارتی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان میں 31 یاتری بھی شامل تھے، جو مانسروور کی یاترا پر جا رہے تھے۔ یہ معلومات نیپال ٹورازم بورڈ نے دی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ان لاپتہ بھارتیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے۔

نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے 105 بھارتی سیاح لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان میں 31 یاتری بھی شامل تھے، جو مانسروور کی یاترا پر جا رہے تھے۔ یہ معلومات نیپال ٹورازم بورڈ نے دی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ان لاپتہ بھارتیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہا ہے۔ نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق سیلاب سے تقریباً 400 سیاح لاپتہ ہوئے ہیں۔ ان میں 291 سیاح غیر ملکی ہیں، جبکہ 90 سے زیادہ سیاح نیپال کے رہنے والے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 37 سیاح انڈین این آر آئی ہیں۔ وہیں باقی سیاحوں میں آسٹریلیا، نیدرلینڈز، امریکہ، ملائیشیا، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے شہری شامل ہیں۔ نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتہ بھارتیوں میں 59 سیاح اسمارٹ ٹریولز کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ اسی طرح 46 سیاح لیف ہالیڈے کے ذریعے گھومنے گئے تھے۔ نیپال حکومت نے سیاحوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ ہیلپ لائن نمبر 1144 ہے۔

کسٹم آفس کے 14 ملازمین لاپتہ

نیپالی میڈیا کے مطابق رسوا کے تِمورے واقع کسٹم آفس کے 14 ملازمین ابھی رابطے سے باہر ہیں۔ ان میں 11 مستقل اور 3 کنٹریکٹ ملازمین ہیں۔ وہیں کسٹم آفس کے سربراہ راجندر ڈھونگانا سمیت 25 ملازمین کا پتہ چل گیا ہے۔ اسی طرح 20 میگاواٹ کے لانگ ٹانگ کھولا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 60 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ وہیں سیلاب کی زد میں آنے سے اب تک 8 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ نیپال حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر اور ڈرون تعینات کیے ہیں۔

12 ہیلی کاپٹروں سے لاپتہ افراد کا ریسکیو

نیپالی فوج کے مطابق، اب تک 12 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ ان میں 6 افراد سیافروبسی، 2 میلُنگ اور 4 دھُنچے سے نکالے گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں نیپالی فوج کے 4 اور نجی شعبے کے 8 ہیلی کاپٹر لگائے گئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے 5 دیگر افراد کو بھی محفوظ نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ریسکیو کے لیے فوج کے 35 جوانوں کو ابتدائی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت نے 3 اضلاع کو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ قرار دیا ہے۔ کابینہ میں ریسکیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

1000افراد اور60 سے زیادہ گھر سیلاب میں بہے

تبت کی جانب سے بھوٹے کوشی ندی کے راستے نیپال میں آنے والے سیلاب کے باعث 1000 افراد بہہ گئے ہیں۔ وہیں سیلاب کے پانی نے نواکوٹ کے تریشولی بازار کے قریب تقریباً 60 گھروں کو بہا دیا۔ دو موٹر گاڑیوں کے قابل پل بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ دیوگھاٹ علاقے میں بھی سیلاب کا اثر پڑا ہے۔ 300 سے زیادہ گاڑیوں کے بہہ جانے کا بھی اندازہ ہے۔ سیلاب سے تریشولی اور دیوگھاٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 25 میگاواٹ کے ایک سولر پاور پلانٹ کے تین بلاک اور ایک سب اسٹیشن بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read