Mob Lynching and Violence Case: مسلمانوں کی موب لنچنگ اور ان کے خلاف نفرت کا ماحول بنانے کا کون ہیں ذمہ دار؟
بیف کا گوشت کھانے اور لے جانے کے الزام میں دو مختلف مقامات پر مسلمانوں پر تشدد کیا گیا۔ ہریانہ کے چرخی-دادری علاقے میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ وہیں ممبئی میں بزرگ شخص کی ٹرین میں پٹائی کی گئی۔
Haryana News: ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی کا بڑا اعلان، اب صرف اتنے روپے میں ملے گا سلنڈر
وزیر اعلی سینی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہر گھر کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ہر گھر کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا انتظام کیا تھا۔
Haryana Political Crisis: دشینت چوٹالہ کے بعد 3 آزاد اراکین اسمبلی نے بھی چھوڑا بی جے پی کا ساتھ، پھر بھی پر اعتماد ہے ہریانہ کی سینی حکومت
بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اسے 47 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ ان میں سے 40 ایم ایل اے صرف بی جے پی کے ہیں۔ اس میں دو آزاد، ہریانہ لوک ہت پارٹی کے گوپال کنڈا اور جے جے پی کے چار ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دشینت چوٹالہ کے قدم سے کانگریس سرگرم، نائب سینی حکومت کے فلور ٹسٹ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگا وقت
ہریانہ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان کانگریس لیجسلیچرپارٹی کے ڈپٹی لیڈرآفتاب احمد نے گورنربنڈارو دتاریہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے گورنر سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ وہ گورنر سے ملاقات کرکے ہریانہ کی بی جے پی حکومت سے فلور ٹیسٹ پاس کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
ہریانہ میں بی جے پی حکومت پر بڑا خطرہ، 3 آزاد اراکین اسمبلی نے چھوڑ دیا ساتھ، بگڑ گیا اکثریت کا کھیل
ہریانہ میں بڑا سیاسی الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ ہریانہ میں تین آزاد اراکین اسمبلی نے کانگریس کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کاموں سے ناراض چل رہے تھے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے کانگریس کو باہر سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Haryana Cabinet Expansion: ناراض انل وج کو پارٹی نے کیا درکنار، کابینہ میں نہیں دی جگہ
سابق وزیر داخلہ اور امبالہ کنٹونمنٹ سے چھ بار ایم ایل اے رہنے والے انل وج کو نئی کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ کابینہ کی توسیع کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر وج نے کہا، ’’مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دہرایا کہ وہ پریشان نہیں ہیں۔
Haryana Politics: انل وج نے ڈپٹی سی ایم بننے سے کردیا انکار، آخر کیوں ناراض ہیں منوہرلال کھٹر کے سب سے قریبی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر؟
ہریانہ میں منوہرلال کھٹر حکومت میں نمبر دو کی حیثیت رکھنے والے انل وج حلف برداری تقریب میں شرکت تک نہیں کئے جبکہ انہیں نائب وزیراعلیٰ تک بنانے کی قیاس آرائی تھی۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ آخرانل وج کیوں ناراض ہیں اور بی جے پی کے لئے ہریانہ کی سیاست میں کتنے اہم ہیں؟
Haryana Floor Test: ہریانہ میں آج نئی حکومت کا فلور ٹیسٹ، کیا اکثریت ثابت کر پائیں گے نایب سنگھ سینی؟
حلف برداری کے بعد سی ایم نایب سنگھ سینی نے کہا کہ انہوں نے گورنر کو 48 اراکین اسمبلی کی جانب سے حمایت کا خط پیش کیا ہے اور ان سے بدھ کو اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے تاکہ حکومت ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کر سکے۔
Haryana Politics Updates: منوہرلال کھٹر کی کرسی چلی گئی، نائب سینی ہوں گے ہریانہ کے نئے وزیراعلیٰ، آج شام ہوگی حلف برداری
بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں انہیں قانون سازاسمبلی کا لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سے اب وہ منوہرلال کھٹرکی جگہ لیں گے۔ نائب سینی کا تعلق بھی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے ہے۔ وہ ہریانہ کے 11 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے۔