Bharat Express DD Free Dish

Narendra Modi

بھارتی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے مضبوط ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ ملک کی مہم افتتاحی تقریب سے قبل ہی شروع ہو گئی تھی، جب لان باؤلز ٹیم مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ ٹیم بنی۔ لولینا بورگوہین نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بھارت کا ایک تمغہ پہلے ہی یقینی بنا دیا ہے۔

حکومت کی مسلسل کوششوں، باقاعدہ نگرانی اور مختلف وزارتوں و ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کے نتیجے میں بھارت میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز کی تعمیر ریکارڈ رفتار سے جاری ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچہ ملک کی اقتصادی ترقی کو بھی نئی رفتار فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما کے طور پر انہوں نے قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا اور نسلوں کو سماجی خدمت کے لیے تحریک دی۔ ہماری ثقافت کو مقبول بنانے اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر کے احساس کو تقویت دی۔

وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بے شمار نوجوان بھارتیوں کو ملک کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا عزم نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ مرکزی وزیر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی چندرشیکھر کی قربان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔

اجلاس میں مختلف شعبوں میں مؤثر عمل درآمد، بہتر ہم آہنگی اور ’وکست بھارت‘ کے اہداف کی جانب تیز رفتار پیش رفت پر جامع اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ سکریٹری، اہم وزارتوں کے سکریٹریز اور وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

کانگریس کا احتجاج نیٹ-یو جی 2026 پیپرلیک معاملے اور غیر مسلح طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر ایک روز قبل پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بزدل ہیں۔ یہ خوف زدہ ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ یہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔‘‘

کانگریس رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈروں کا وزیراعظم کی رہائش گاہ کی جانب پیدل مارچ۔

وزیراعظم مودی نے کہا ’’جہاں حقائق اور دلیل ہوتی ہے، وہاں طوفان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اگر دلیل مضبوط ہو تو پُرسکون ذہن سے بھی اپنی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حقائق اور دلیل کے ساتھ ایوان کی بحث کو مزید بامعنی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر آواز کو موقع ملنا چاہیے اور ہر خیال کا احترام ہونا چاہیے، یہی پارلیمنٹ میں ان کا کردار ہے۔

حکومت آئندہ مانسون اجلاس میں ’فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ترمیمی بل، 2026‘ پیش کر سکتی ہے۔ اس بل کے تحت کسی تنظیم کا ایف سی آر اے سرٹیفکیٹ ختم ہونے، تجدید نہ ہونے یا حکومت کی جانب سے تجدید سے انکار کی صورت میں منسوخ ہو جائے گا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت غیر ملکی عطیات اور ان سے حاصل ہونے والے اثاثوں کے عارضی اور مستقل طور پر سرکاری تحویل میں لینے، نگرانی، انتظام اور تصفیے کے لیے ایک مخصوص اتھارٹی قائم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت کی ’یوا شکتی‘ عالمی سطح پر مسلسل اپنی شناخت بنا رہی ہے۔ تاشقند میں منعقدہ 58ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں بھارت کے چاروں طلبہ نے طلائی تمغے جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کردیا۔