Bharat Express

Nagpur Police

شہر ناگپور کے کئی حصوں سے پیر (17) کی شام کو یہ افواہ پھیلنے کے بعد بڑے پیمانے پر پتھراؤ اور آتش زنی کی اطلاع ملی کہ وشو ہندو پریشدکے زیرقیادت احتجاج کے دوران ایک ایسی چادر جلائی گئی جس پر آیت لکھی ہوئی تھی۔

ادھرناگپور تشدد کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی خبر پر، ناگپور پولیس کمشنر ڈاکٹر رویندر سنگھل نے کہاکہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس شخص کا کردار کیا تھا، اس نے شروع سے اپنا کردار کیسے ادا کیا، ہم تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

ناگپور میں ہوئے تشدد معاملے میں پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اس درمیان پولیس نے فہیم شمیم خان کو ماسٹرمائنڈ بتاتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے تین تھانوں میں اب تک 6 ایف آئی آردرج کی ہے اور51 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تشدد رات 8 سے 8:30 بجے کے درمیان عروج پر تھا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو مداخلت کرنا پڑی۔ تشدد ناگپور کے ہنسپوری علاقے میں پھیل گیا، جہاں نامعلوم افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے ذریعہ سنبھاجی نگر سے اورنگ زیب کی قبر ہٹائے جانے سے متعلق ہنگامہ آرائی کو طول دیا جا رہا ہے۔ ہندو تنظیموں نے وارننگ دی کہ اگراورنگ زیب کا مقبرہ ہٹایا نہیں گیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ امت ساہو اور ثنا خان نے اپریل کے مہینے میں شادی کرلی تھی۔ فیملی کو خدشہ تھا کہ ثنا خان کو غائب کرنے کے پیچھے امت ساہو کا ہی ہاتھ ہے۔، جس کا اس نے اب اعتراف بھی کرلیا ہے۔