Bharat Express DD Free Dish

Muslim Rashtriya Manch

نیشنل کمیشن فارمائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے چیئرمین ڈاکٹرشاہد اختر نے کہا کہ آر ایس ایس اورمسلم راشٹریہ منچ نے علمائے کرام، دانشور اورصحافیوں سے میٹنگ کی ہے تاکہ عام لوگوں سے جڑا جاسکے۔ اس کا مقصد ملک کی تہذیب اور تمام مذاہب کے لوگ اپنے حقوق کے ساتھ آگے بڑھیں اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

اس میٹنگ میں ملک بھر سے آئے ہوئے ایم آر ایم کے نمایاں کارکنان اور نمائندوں نے سرگرم شرکت کی اور یہ میٹنگ صرف قراردادوں کی فہرست نہیں تھی، بلکہ ایک نئے وژن اور تبدیلی کا بیج تھی۔

ڈاکٹر اندریش کمار نے بدرالدین حالانی کے بیٹے، بیٹی، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس مشکل وقت میں صبر و حوصلے کی تلقین کی۔

ایم آر ایم کی جانب سے اس ناقابل تلافی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مسلم راشٹریہ منچ نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بقرعید کو صرف ایک مذہبی تہوار کے طور پر نہ دیکھیں بلکہ اسے قوم کی تعمیر، معاشی ترقی اور انسانیت کی شراکت کے سنہری موقع کے طور پر منائیں۔

تاریخی ’’آپریشن سندور‘‘ کی دلیرانہ کامیابی پر بھارتی مسلح افواج اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم آر ایم نے اسے بھارت کی بدلتی ہوئی عسکری سوچ اور حکمت عملی کا مظہر قرار دیا ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ نے آپریشن سندور کی تعریف کی، کہا- بھارت اب میزائلوں سے جواب دے گا۔ پہلگام حملے کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر حملے۔ ملک متحد ہے، غداروں کو وارننگ۔

منچ نے اس تشدد کو ووٹ بینک کی سیاست کا خطرناک نتیجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، ’’یہ ایک منظم سازش تھی جس میں معصوموں کو ڈھال بنا کر وقف قانون کی مخالفت کے نام پر ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچایا گیا۔

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ وقف پر بھرم کو دور کرنے کے لیے ملک بھر میں 100 سے زائد پریس کانفرنسیں اور 500 نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ آر ایس ایس کے رابطہ پرمکھ رام لال نے بھی وقف ترمیم کو مسلم سماج میں اعتماد اور ہم آہنگی بڑھانے والا قدم قرار دیا۔

مسلم راشٹریہ منچ (MRM) نے اس بل کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو، جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال اور منچ کے ہزاروں کارکنوں کی کاوشوں کو سلام پیش کیا ہے۔