Bharat Express

Mumbai

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا اور دہلی این سی آر کے ایک حصے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یہاں پیٹرول 6 پیسے سستا 96.92 فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

پالگھر ضلع میں منگل  کے روزسے دو دن کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پالگھر ضلع میں رات سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ اسی لیے انتظامیہ نے پالگھر ضلع کے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

دھاراوی، جسے ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کے طور پر پہچانا جاتا ہے، ممبئی کے خستہ حال شہری اور سماجی بنیادی ڈھانچے کی واضح کمیوں کی عکاسی کرتا ہے، جو شہر کے مسلسل چیلنجوں کا روپ دھارتا ہے

میونسپل کارپوریشن ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہر اور اس کے مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں صبح 8 بجے ختم ہونے والے 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 53.54 ملی میٹر، 25.06 ملی میٹر اور 26.23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کے روز ممبئی میں شدید بارش کا امکان ہے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ، شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ IMD نے ممبئی، تھانے اور پالگھر کے ساتھ ساتھ رائے گڑھ، رتناگیری، کولہا پور، ستارہ اور بلدھانہ جیسے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

مانسون مہاراشٹر میں تباہی مچا رہا ہے۔ ممبئی کی سڑکوں پر پانی بھرنے سے کئی حادثات بھی ہو رہے ہیں۔ اس معاملہ کو لے کر شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے اخبار سامنا میں ایک اداریے کے ذریعے شندے حکومت پر طنز کیا ہے۔

تنظیم کے لوگوں نے وہاں ہنومان چالیسہ کا ورد کیا اور پھر جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو سمجھایا۔

سب سے پہلے گھاٹ کوپر میں ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ اس کے بعد دوپہر کے وقت ویل پارلے علاقے میں ناناوتی اسپتال کے قریب گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت گر گئی۔ عمارت میں پھنسے پانچ افراد کو باہر نکال کر کوپر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران، ہرپال سنگھ عرف راجو اور گرجیت سنگھ نجر نے این آئی اے کے خصوصی جج اے ایم پاٹل کے سامنے اپنا جرم قبول کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ انہیں کم سے کم سزا دی جائے۔

میونسپل حکام نے نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو فائر مین کو معمولی چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود ایمبولینس میں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔