Bharat Express

MP of BSP

بی ایس پی امیدوار شریکلا سنگھ نے کہا کہ ہم شفافیت کے ساتھ کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ کسی غریب کے گھر شادی سے لے کر موت سے لے کر بڑی بیماریوں کے علاج تک ہر چیز میں ذرہ بھر لاپرواہی نہیں ہونے دیتے ہیں۔

ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے کیونکہ عدالت نے ان کی سزا پر روک نہیں لگائی ہے۔ عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

بی ایس پی نے ایک اور رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ شراوستی سے رکن پارلیمنٹ رام شرومنی ورما کو بی ایس پی سے معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس پی ضلع صدر امبیڈکر نگر سنیل ساونت گوتم نے معطلی کی یہ کارروائی کی ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں سیاسی بساط بچھ چکی ہے۔ یوپی میں ایک طرف سماجوادی پارٹی کا الائنس ہے تو دوسری طرف بی ایس پی سربراہ مایاوتی اکیلے دم پرالیکشن لڑنے کی بات کہہ رہی ہے۔ 

یوپی میں بی ایس پی کے اراکین پارلیمنٹ پر سماجوادی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کی نظر ہے۔ ابھی تک سماجوادی پارٹی نے 31 سیٹوں پر امیدوار طے کردیا ہے، جس میں غازی پور سے افضال انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

امروہہ لوک سبھا حلقہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ہروڈا میں 74 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔