Bharat Express

Mohan Bhagwat Speech

آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ آزادی اور مساوات ایک ساتھ نہیں آتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان سپریم ہے۔ ہم سب بھائی ہیں، اچھوت نہیں چلے گی۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل خیر سگالی ہے۔

تین روزہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو دنیا بھر میں ہندوؤں کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کا موقع ملے گا۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوؤں کو ’واسودھائیو کٹمبکم‘ کے جذبے کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں کہاکہ ہم نے سماجی نظام میں اپنے بھائیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے ان کا خیال نہیں رکھا اور یہ سلسلہ 2000 سال تک جاری رہا۔ جب تک ہم انہیں برابری تک نہیں پہنچادیتے تب تک کچھ خاص سلوک ہونا چاہیے۔

پروگرام کے آرگنائزر گریش کلکرنی نے بتایا کہ اس پروگرام میں 32 ممالک اور ہندوستان کے 350 مندروں کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) اور انتظامیہ کے اہم شرکاء شرکت کرنے والے ہیں۔

آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آج پاکستان کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان کی تقسیم ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہندوستان سے، اپنی تہذیب سے بچھڑگئے، کیا وہ اب بھی خوش ہیں؟ جو ہندوستان آئے، وہ آج خوش ہیں، لیکن جو وہاں پاکستان میں ہیں، وہ خوش نہیں ہیں۔

آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے ناگپور میں کہا کہ ہماری کچھ قدیم کتابیں غائب ہو گئی ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے قدیم کاموں میں غلط چیزیں ڈال دی ہیں۔