No-Confidence Motion Against Speaker Om Birla: لوک سبھا میں اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش، بحث کے لیے 10 گھنٹے مقرر
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں باضابطہ بحث شروع ہو گئی۔ اس معاملے پر ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کے بعد اب بحث کے لیے کل 10 گھنٹوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
LPG Supply: بھارت حکومت نے گھریلو ایل پی جی سپلائی کو دی ترجیح، ہوٹل انڈسٹری کے لیے بحران پیدا ہونے کا خدشہ
بھارت حکومت نے گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی کی سپلائی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ہوٹل اور ریسٹورنٹ انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے تیل ریفائنریوں کو ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے اور اس اضافی پیداوار کو بنیادی طور پر گھریلو صارفین کے لیے مختص کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
PM Modi Addresses Post-Budget Webinar: پوسٹ بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم مودی نے کہا- صحت کا شعبہ ہوا مضبوط، کیئرگیورز کی بڑھے گی مانگ
وزیراعظم نے ’کیئر اکانومی‘ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ جیسے جیسے سینئر سٹیزنز کی آبادی بڑھے گی، کیئرگیورز کی مانگ بھی بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”میں درخواست کرتا ہوں کہ نئے تربیتی ماڈلز تیار کیے جائیں تاکہ صحت کے شعبے میں مستقبل کی ضروریات پوری کی جا سکیں“۔
PM Modi Inaugurates Delhi Ring Metro: دہلی بنی ملک کی پہلی ’رِنگ میٹرو‘ والی دارالحکومت، وزیر اعظم مودی نے کیا پنک لائن کے رِنگ نیٹ ورک کا افتتاح
وزیر اعظم مودی نے دہلی میٹرو کی پنک اور میجینٹا لائن کے نئے اضافی حصوں کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے، جس کے بعد دہلی ملک کی پہلی آپریشنل ’رِنگ میٹرو‘ والی دارالحکومت بن گئی ہے۔
Amit Shah On International Women Day: ناری شکتی ہی سماج میں مثبت تبدیلی کی سب سے بڑی طاقت، عالمی یوم خواتین پر امت شاہ کا پیغام
عالمی یوم خواتین کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناری شکتی سماج میں مثبت تبدیلی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نہ صرف خاندانوں کو سنوارتی ہیں بلکہ قوم کی ترقی، معیشت کی مضبوطی اور سماجی استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
PM Modi On International Women Day: ناری شکتی ہی وکست بھارت کی اصلی طاقت، عالمی یوم خواتین پر وزیر اعظم مودی کا پیغام
عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے ملک بھر کی خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناری شکتی ہی وکست بھارت کی اصلی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے عزم، تخلیقی صلاحیت اور جوش و خروش نے ملک کی ترقی کو نئی سمت دی ہے اور آج بھارت کی ترقی کی کہانی میں خواتین کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔
PM Modi Delhi News: عالمی یوم خواتین پر تقریب کا انعقاد: دہلی کی خواتین کو وزیر اعظم مودی آج سونپیں گے نئے گھروں کی چابیاں، جانئے پروجیکٹ میں کیا ہے خاص؟
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایک اہم سرکاری تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی خواتین کو خصوصی تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم سرکاری رہائشی منصوبے کے تحت تعمیر کیے گئے ہزاروں نئے فلیٹس کا افتتاح کریں گے اور متعدد خواتین کو ان کے نئے گھروں کی چابیاں اور ملکیتی دستاویزات بھی سونپیں گے۔
Jan Aushadhi Diwas 2026: ’جن اوشدھی دیوس‘ پر وزیراعظم مودی نے ملک کو دی مبارکباد، بتایا کیسے بدل رہی ہے صحت کی تصویر
آج پورے ملک میں ’جن اوشادھی دیوس 2026‘ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صرف سستی دواﺅں کی پہچان نہیں بلکہ اس اعتماد کی بھی علامت ہے جس نے کروڑوں بھارتی خاندانوں کے اخراجات کو نمایاں حد تک کم کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر تمام فائدہ اٹھانے والے افراد اور مرکز کے انتظام کرنے والوں کو خصوصی مبارکباد دی۔
Parliament Budget Session 2026: لوک سبھا میں اسپیکر کو ہٹانے کی تحریک پر ہوگی بحث، کیا اسپیکر کے عہدے سے ہٹیں گے اوم برلا؟جانئے بی جے پی-کانگریس کی تیاری
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کے 118 اراکین نے اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس دیا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں اسپیکر نے کھلے طور پر تعصب کا مظاہرہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔
PM Modi Post-Budget Webinar: کھیتی باڑی کے لیے ’ماسٹر پلان‘: وزیراعظم مودی آج ویبنار کے ذریعے جاری کریں گے زرعی ترقی کا بلیو پرنٹ
وزیراعظم مودی آج جمعہ کو ایک خصوصی پوسٹ بجٹ ویبنار کو خطاب کریں گے، جس کا موضوع ہے ’زرعی اور دیہی تبدیلی‘۔ مرکزی بجٹ 2026-27 کے اہداف کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے منعقد ہونے والے اس سیشن میں خاص طور پر کھیتی، مویشی پالن، ڈیری، ماہی گیری اور دیہی روزگار پر زور دیا جائے گا۔





