Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے پیر کو نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کی تصاویر وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں۔

ایک طرف جہاں لوک سبھا کی مدت 5 سال کی ہوتی ہے اور اسے تحلیل بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ راجیہ سبھا ایک مستقل ایوان ہے، لہٰذا یہ کبھی کام کرنا بند نہیں کرتا ہے۔ راجیہ سبھا کے ہرایک رکن کی مدت 6 سال کی ہوتی ہے، لیکن سبھی اراکین کی مدت ایک ہی وقت پرشروع یا ختم نہیں ہوتی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہریوں کی حفاظت اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ایسے حالات سے غافل نہیں رہ سکتے جو ان پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیر اعظم کا پیغام دراصل پارلیمانی جمہوریت کی ان اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت کے آئینی نظام کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی اصل روح یعنی مکالمہ، دلیل اور باہمی مشاورت پر یقین رکھا ہے اور یہی اصول جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے عوام کو یاد دلایا کہ صرف ایک دہائی پہلے آسام کا صحت کا نظام مکمل طور پر ناکام تھا۔ انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اس نے دہائیوں تک شمال مشرقی ریاستوں کو نظر انداز کیا اور ان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی۔ شاہ نے کہا کہ آج آسام بدعنوانی کے دور سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ملنے کے بعد بھارتی جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ اس پیش رفت کو ملک کے صنعتی حلقوں نے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں اور حکمت عملی کی تعریف کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اقتدار میں آنے سے قبل پنجاب کے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ ان وعدوں میں 25 لاکھ نوکریاں فراہم کرنا، ریاست کو منشیات سے پاک بنانا اور تمام فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت یعنی ایم ایس پی فراہم کرنا شامل تھا، مگر ان وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ میں آ کر ایندھن ذخیرہ کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی پٹرول یا ڈیزل کو کھلے یا غیر محفوظ کنٹینروں میں بھر کر رکھیں کیونکہ اس سے سنگین حفاظتی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاست کی سیاست میں برسوں سے ایک ہی طرز کی حکومتیں آتی رہی ہیں۔ پہلے کانگریس کی حکومت رہی، اس کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں نے اقتدار سنبھالا اور اب آل انڈیا ترنمول کانگریس برسراقتدار ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق ان تمام ادوار میں ترقی کی رفتار متاثر ہوئی اور ریاست بنیادی ڈھانچے کے معاملے میں پیچھے رہ گئی۔

امریکی دائیں بازو کی سرگرم کارکن اور ٹرمپ کی حامی لورا لومر نے اسٹیج سے ٹرمپ کا پیغام پڑھتے ہوئے کہا، ”میں نے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے صدر ٹرمپ سے فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ بھارت کے لوگوں کو بتائیں کہ میں بھارت سے محبت کرتا ہوں، مجھے مودی سے محبت ہے اور میں بھارتی عوام کا بے حد احترام کرتا ہوں“۔