Bharat Express

Minorities of India

سید ناصرحسین نے کہا کہ مجھے حیرانی تب ہوئی جب بی جے پی کے ممبران نے ایوان میں کہا کہ آئین سے اوپر شرعیہ کو رکھا گیا۔ میں ان کا دھیان آرٹیکل25-26 کی طرف دلانا چاہوں گا،جس میں صرف اسلام کے لئے نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے مذہبی آزادی کا حق دیا گیاہے۔

غازی پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم پی افضال انصاری نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے گرانٹ کے مطالبات پر بحث کے دوران حکومت کو سخت گھیر لیا۔ افضال نے ایس سی ،ایس ٹی اور اوبی سی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتیوں پر سوالات اٹھائے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے وزارت  اقلیتی امور کے بجٹ میں 23-2022 کے مقابلے میں 38 فیصد کمی کی گئی تھی،البتہ اس بار معمولی اضافہ ضرور کیا گیا ہے لیکن وہ بھی صرف ایک پروگرام کے تحت ،جس کا خاطر خواہ فائدہ اب تک نہیں دیکھنے کو ملا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقیاتی پالیسیوں اور اسکیموں کی توثیق کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ میں رہنے والی ہندوستانی اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں نے، ہندوستانی اقلیتی فاؤنڈیشن (آئی ایم ایف) کے نیوزی لینڈ باب کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے متعلق مغربی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو ترک کیا۔