Bharat Express DD Free Dish

Middle East Crisis

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری تازہ بیان میں بتایا گیا کہ فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم میزائل کے ٹکڑے زمین پر گرنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد غیر ملکی شہری تھے جن میں ایک کا تعلق بھارت اور دوسرے کا پاکستان سے ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم مودی جمعہ کو ملک کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ یہ اہم میٹنگ شام 6.30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوگی، جس میں موجودہ حالات، ممکنہ اثرات اور ریاستوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دنیا کی معیشت پر ایران اور امریکہ-اسرائیل کے حملوں کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کئی ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور پٹرول اسٹیشنز پر ریشننگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی کنٹینر جہاز متحدہ عرب امارات سے کراچی کی جانب رواں دواں تھا، جب ایرانی فورسز نے اسے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز میں تقریباً 6850 ٹن سامان لدا ہوا تھا۔ ایرانی حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد جہاز کو واپس جانے کی ہدایت دی گئی۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایران نے اب تک اسرائیل پر سب سے بڑے میزائل حملے میں 500 سے زائد میزائل داغے ہیں۔ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) کے مطابق صرف 24 مارچ کی رات میں ہی 220 میزائل ایک ساتھ داغے گئے جو اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین اہم جوہری مراکز — نطنز ، اصفہان اور فوردو کو بند کرے ۔ ساتھ ہی ایران کو اپنے ملک میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روکنے اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی معطل کرنے کو کہا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے تنازعہ کی لہر اب فلپائن تک پہنچ گئی ہے۔ جاری کشیدگی نے انٹرنیشنل انرجی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے فلپائن نے منگل کو ’نیشنل انرجی ایمرجنسی’ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے فلپائن دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے انرجی بحران کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔

راجیہ سبھا میں منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور اس کے بھارت پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے حکومت کی تیاری کا خاکہ پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایوان کے ذریعے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ موجودہ تنازعہ کا واحد حل سفارت کاری اور بات چیت ہے۔ انہوں نے اس بحران کا موازنہ کورونا وبا سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارت نے وبا کے دوران چیلنجز کا مقابلہ کیا، اسی طرح موجودہ عالمی اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے بھی ملک پوری طرح تیار ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ”لال ٹوپی اور لال سلنڈر“ سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج ایل پی جی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اور لوگ اسے ”لاپتہ گیس“ کہنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے چوری چھپے بوجھ ڈالا، پھر 14 کلو کے سلنڈر کو 10 کلو تک محدود کر دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام سے کہا جائے کہ اپنی روٹی کا سائز بھی چھوٹا کر دیں۔