Bharat Express

Maratha Reservation

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا،"انتخابات کے دوران مودی کہتے تھے کہ او بی سی، ایس سی، ایس ٹی کمیونٹی کے ریزرویشن کو مسلمانوں سے خطرہ ہے۔

مراٹھا برادری کو دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) گروپ میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جارنگے مہاراشٹر کے جالنا ضلع میں اپنے آبائی گاؤں انتروالی سرتی میں غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

منوج جارنگے نے مطالبہ کیا تھا کہ انتراؤلی سمیت مہاراشٹر میں درج تمام مقدمات کو واپس لیا جائے۔ اس کا حکومتی حکم نامہ انہیں دکھایا جائے۔ ریزرویشن پر فیصلہ ہونے تک مراٹھا سماج کے بچوں کے لیے تعلیم مفت کی جائے۔

مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت پر ان کسانوں کے تئیں لاتعلق ہونے کا الزام بھی لگایا جنہوں نے بے قاعدہ بارشوں کی وجہ سے اپنی فصلیں ضائع کیں۔

مراٹھا ریزرویشن کو لے کر مہاراشٹر میں کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ کچھ حمایت میں استعفیٰ دے رہے ہیں تو کچھ مشتعل افراد ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ریزرویشن کو لے کر جاری احتجاج کے درمیان مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے بھی لیے گئے۔

این سی پی ممبر اسمبلی پرکاش سولنکے کے گھر کو جلائے جانے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں گھر مکمل طور پر جلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس پورے واقعہ پر این سی پی ایم ایل اے کا بیان سامنے آیا ہے۔

فڈنویس نے ان خبروں کو بھی افواہ قرار دیا کہ تمام سرکاری نوکریاں کنٹریکٹ پر مبنی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کا صرف ایک حصہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر پُر کیا جائے گا۔

فڈنویس نے کہا، "حکومت کو ایسا فیصلہ لینا پڑے گا جو قانون کی کسوٹی پر کھرا ہو، ورنہ کمیونٹی ہمیں انہیں گمراہ کرنے کے لیے ذمہ دار ٹھہرائے گی۔''

پولیس نے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ مبینہ طور پر مظاہرین نے حکام کو بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایک شخص کو ہسپتال لے جانے سے روک دیا۔