Bharat Express

Manipur Viral Video

Vishnupur Violence: پولیس ذرائع کے مطابق، کچھ لوگ بفرزون کو پار کرکے میتئی علاقوں میں آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا اور میتئی برادری کے تین افراد کی موت ہوگئی۔

اوم برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سی پی اے انڈیا کا زون چاروں زونوں میں سب سے زیادہ فعال ہے۔ اب تک منعقد ہونے والی 20 سالانہ کانفرنسیں پارلیمانی جمہوریت کی اقدار اور نظریات سے زون کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہیں

جنرل (ریٹائرڈ) ایم ایم نروانے نے کہا کہ سرحدی ریاستوں میں عدم استحکام ملک کی مجموعی قومی سلامتی کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے منی پور میں باغی تنظیموں کو چین کی طرف سے دی جانے والی مدد کا بھی ذکر کیا۔

منی پور میں تشدد کو لے کر سیاست بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ جہاں اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت پر حملے کر رہی ہیں وہیں اب INDIA اتحاد کا وفد 29 اور 30 جولائی کو منی پور جائے گا۔

دوسری جانب منی پور واقعے کے بارے میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا ملزمان کو پھانسی دی جائے یا نہیں؟ اس جرم کے مجرموں کو کیا سزا ملنی چاہیے تو اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا۔ چنانچہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق 87 فیصد لوگوں  نے کہا  کہ کہ ملزمان کو پھانسی دی جانی چاہیے

اپوزیشن پارٹیاں بھی اس معاملے کو لے کر مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہیں اور منی پور کے سی ایم این بیرن سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے منی پور تشدد میں شامل افراد کو لے کر کہا کہ انہیں دیکھتے ہی گو لی مار دینی چاہیے،ایسے مجرموں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے،انہوں نے تشدد سے متاثر منی پور کو فوج کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں وزیر اعلی این بیرن کو ہٹایا جائے اور صدر راج نافذ کیا جائے

دراصل دونوں خواتین کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے خود نوٹس لیا تھا اور مرکزی اور ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی تھی اور کہا تھا کہ حکومت اس پر فوری کارروائی کرے ورنہ ہم کریں گے۔

اسی دوران راجندر گڈھا کو اپنی حکومت پر تنقید کرنا مشکل پڑ گیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے انہیں وزیر کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ تاہم برطرف کیے جانے کے بعد بھی راجیندر گڈھا نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لوگوں نے پرامن مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔