Bharat Express

Mamta Banerjee

سی ایم ممتا نے کہا کہ ترنمول قیادت میں تین سطحوں پر لیڈر ہونے چاہئیں تاکہ اگر وہ ہمارے پہلے درجے کے لیڈروں کو گرفتار کریں تو باقی کارکنان کام جاری رکھ سکیں۔ ہم تنظیمی طور پر مضبوط ہیں اور یہ کر سکتے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ انتخابات کے بعد بیلٹ بکس کی حفاظت کی جائے۔

ایجنسی نے کہا کہ یہ حملہ این آئی اے کو اپنے جائز فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش تھی۔ ایجنسی نے کہا کہ تلاشی پانچ مقامات پر آزاد گواہوں کی موجودگی میں اور سی آر پی ایف کے ذریعہ فراہم کردہ حفاظتی احاطہ کے تحت کی گئی جس میں خواتین کانسٹیبل بھی شامل تھیں۔

سی اے اے کو آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔ یونین لسٹ کے 7ویں شیڈول کے تحت 97 مضامین ہیں، جن میں دفاع، خارجہ امور، ریلوے اور شہریت وغیرہ شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے وکیل اشونی دوبے نے کہا کہ اگر ریاستیں سی اے اے کو نافذ نہیں کرتی ہیں تو یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

زیر آب میٹرو ہوگلی کے مغربی کنارے پر واقع ہاوڑہ کو مشرقی ساحل پر واقع سالٹ لیک شہر سے جوڑے گی۔ اس کے 6 اسٹیشن ہوں گے جن میں سے تین زیر زمین ہیں۔ پی ایم مودی کے ذریعہ افتتاح کے بعد، عام لوگ پانی کے اندر میٹرو سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اے ڈی جی (جنوبی بنگال) سپرتیم سرکار نے کہا تھا، "شیخ شاہجہان، 5 جنوری 2024 کو پیش آنے والے ایک کیس کے کلیدی ملزموں میں سے ایک تھے، جہاں چھاپے کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے ان کو کل رات میناکھا پولیس سے گرفتار کیا ہے۔  ہم نے شیخ شاہجہاں کو بشیرہاٹ کورٹ بھیج کرپولیس ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔

بنگال میں رام نومی کے موقع پر تشدد کا واقعہ اتر دیناج پور ضلع کے دالکھولا میں 30 مارچ 2023 کو پیش آیا تھا۔ تب پولس نے اتر دالکھولہ کے تاجمول چوک میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر 162 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران پکڑے گئے تشدد کے ویڈیو فوٹیج سے کچھ اور ملزمین کی شناخت کی گئی۔

پرشانت کشور نے کہا کہ  میں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ آپ کے حالات ایسے اس لئے ہیں کہ آپ کے پیغمبر صاحب نے کہا ہے کہ زندگی میں بغیر جدوجہد کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا،لیکن آج سیاست کرنے والے مسلمان جدوجہد نہیں کرنا چاہ رہے ہیں۔وہ لڑنا نہیں چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ادھر ادھر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

کے سی تیاگی کا کہنا ہے کہ یہ کانگریس پارٹی کی وجہ سے ممتا بنرجی الگ ہی دھن لگا رہی ہیں، پنجاب میں بھگونت مان نے تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے بھی ان کے اتحاد کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے اتر پردیش میں الیکشن نہیں جیتا تھا۔ آپ راجستھان میں بھی الیکشن نہیں جیت پائے۔ آپ میں ہمت ہے کہ جا کر الہ آباد میں جیتو اور وارانسی میں جیت کر دکھاؤ۔ چلو ہم بھی دیکھتے ہیں تم میں کتنی ہمت ہے۔ ممتا بنرجی نے مرشد آباد میں بیڑی کارکنوں کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات کو بھی نشانہ بنایا۔

مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے جوابی حملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹی ایم سی اور بی جے پی دونوں کے خلاف لڑ کر الیکشن جیتا ہے۔ ریاست میں کانگریس کے اکیلے الیکشن لڑنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی امکان کے لیے بالکل تیار ہیں اور کانگریس سب کچھ کرسکتی ہے۔