Bharat Express DD Free Dish

Mahayuti

ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے کے دعوے کے بعد انہوں نے دیویندرفڑنویس کے ساتھ 45 منٹ میٹنگ کی، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا۔

مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ کا نام طے ہونے کے بعد مہایتی کی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ پرہوئی۔ اس میں این سی پی لیڈر اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس موجود رہے۔ میٹنگ کے بعد تینوں لیڈران نے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

مہاراشٹرمیں 4 دسمبر کو بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے بی جے پی نے آبزروروں کی تقرری کردی ہے۔

شیو سینا لیڈر اور کارگذار وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے کہا کہ میں عوام کا وزیر اعلیٰ ہوں، میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عام آدمی بھی ہوں، میں عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ان کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں_

مہاراشٹر کے کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی ان کے آبائی گاؤں ستارا میں طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں بخار، سردی اورگلے میں انفیکشن بتایا گیا۔

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اور 12 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ شندے داخلہ اور شہری ترقیادت جیسی اہم وزارت بھی شیوسینا کے لئے چاہتے ہیں۔

ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوں، بلکہ لڑنے والا ہوں۔ میں نے پی ایم مودی سے واضح کردیا ہے کہ میری وجہ سے مہاراشٹر میں حکومت بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ میں پی ایم مودی-امت شاہ کے فیصلے کا احترام کروں گا۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بی جے پی ہائی کمان کے فیصلے کی وہ مخالفت نہیں کریں گے۔

شیوسینا کے لیڈرایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے، میں اس کو قبول کروں گا۔

مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ آسان نہیں ہے۔ بی جے پی اورایکناتھ شندے گروپ دونوں ہی وزیر اعلیٰ عہدے پردعویداری چھوڑتے ہوئے نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔