Bharat Express

Maharashtra Election 2024

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ سے شیو سینا کے ممبران اسمبلی کی نااہلی کے معاملے میں فیصلہ نہ دینے پر ’مایوس‘ ہیں۔

اجیت دادا نے جو کہا وہ ان کی سوچ اور ان کے ووٹ بینک کے مطابق صحیح ہو سکتا ہے، لیکن ہمارا یہ ماننا ہے  کہ ' اگر ملک اور مہاراشٹر کی ترقی میں یقین رکھنے والے تقسیم ہو گئے تو  ان کا ووٹ ضائع ہو جائیں گے

دیویندر فڑنویس نے جمعرات 14 نومبر کو کہا کہ ان کی پارٹی کا نعرہ 'بٹیں گے تو کٹیں گے ' مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی انتخابی مہم کے جواب میں تیار کیا گیا ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے پنویل پہنچے جہاں اسکون کے لوگوں نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے دوران رضاکار ”ہرے رام، ہرے کرشنا“ کے بھجن گا رہے تھے اور پی ایم مودی نے بھی جھانجھ بجا کر اس عقیدت کے ماحول میں حصہ لیا۔

این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے ایسی سیٹوں پر مسلم امیدوار دیئے ہیں جہاں سے ان کے جیت کے امکان ہیں، یہ ہارنے والے امیدوار نہیں ہیں۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا یو بی ٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے سے ایک بار پھر تفتیش کی گئی۔ بدھ (13 نومبر) کو، ان کے قافلے کو سندھو درگ ضلع میں مہاراشٹر-گوا سرحد پر ایک چیک پوسٹ پر روک دیا گیا۔

مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی کے 269 امیدواروں کی حمایت کریں گے اور اپنے لوگوں سے کہیں گے کہ وہ انہیں ہی ووٹ دیں۔ سجاد نعمانی نے کہا کہ مراٹھا اور او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والے 117 امیدواروں کو ہماری حمایت حاصل ہے۔

شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیگ کی جانچ کو لے کر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران نے یاوتمال ضلع میں ادھو ٹھاکرے کے بیگ کی جانچ کی۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے اتحادی اجیت پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ایک ہیں ےتو سیف ہیں‘کے نعرے کی حمایت کی ہے۔ لیکن انہوں نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ’بنٹیں گے تو کٹیں گے‘کے بیان کی مخالفت کی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے درمیان امیدوار ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں نے دنڈوشی سے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے اردو میں پمفلٹ چھپوائے ہیں۔