Bharat Express

Loksabha

پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو پامال کرنے والے چھ افراد کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے اور انہوں نے میسجنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے بات کرکے اس واقعہ کو انجام دینے کی سازش کی، جس کے لیے وہ ہریانہ کے گروگرام میں ایک فلیٹ میں جمع ہوئے تھے۔

بی جے پی نے بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ لیکن ساتھ میں اعزاز بھی دیا ہے اور راجستھان کے سیاسی میدان میں  انہیں سرگرم کرتے ہوئے ایک بڑی ذمہ داری دے دی ہے۔وہیں دوسری طرف بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور روی کشن نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھاہے۔

اگر آپ نے کل دیکھا ہوگا تو آپ  کو اندازہ ہوگا کہ کیسے پی ایم مودی منی پور پر ہنس ہنس کر بات کررہے تھے، مذاق اڑا رہے تھے، یہ ان کو زیب نہیں دیتا ہے۔ اگر ملک میں  تشدد ہورہا ہے ۔ کہیں کوئی مسئلہ ہے توملک کے وزیراعظم کو دو گھنٹے مذاق نہیں اڑانا نہیں چاہیے۔ کل کا موضوع کانگریس نہیں تھا، میں بھی نہیں تھا۔ موضوع منی پور تھا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران پیر کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے منی پور پر پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین نے مانسون سیشن کی بقیہ مدت کے لیے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  سنجے سنگھ کو معطل کر دیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ سرمائی اجلاس کے دوران اس ایوان میں کل 13 میٹنگیں ہوئیں جو 68 گھنٹے 42 منٹ تک جاری رہیں۔ اس سیشن میں لوک سبھا میں 9 سرکاری بل پیش کیے گئے اور کل 7 بل منظور ہوئے