Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے پریس کانفرنس میں کہا کہ داغی امیدواروں کو اپنے بارے میں اخباروں میں بتانا ہوگا۔ الیکشن میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ منصفانہ اور تشدد سے پاک الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن پابند عہد ہے۔

Ajay Pratap Singh Resigns: مدھیہ پردیش بی جے پی لیڈراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اجے پرتاپ نے پارٹی کارکنان کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

جب ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہوتا ہے تو حکومت کے کام کا دائرہ محدود ہو جاتا ہے۔ حکومت بڑے پالیسی فیصلے نہیں لے سکتی۔ نئی اسکیمیں اور منصوبے شروع نہیں کئے جا سکتے۔ انتخابی مہم کے لیے سرکاری مشینری استعمال نہیں کی جا سکتی۔

آئی پی ایل 2024 کی شروعات 22 مارچ سے ہو رہی ہے، لیکن ابھی تک پورا شیڈول نہیں آیا ہے۔ بی سی سی آئی نے صرف 21 میچوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔ اب خبر ہے کہ آئی پی ایل کے باقی میچ یو اے ای میں منعقد کئے جاسکتے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے اپنا امیدوار اتار دیا ہے، جس پرآزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کئی سیٹوں پراپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے وائناڈ سے پھر سے راہل گاندھی کو ٹکٹ دیا ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ووٹنگ 7 سے 8 مرحلوں میں مکمل ہو سکتی ہے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ ملک کے باشندوں کا یقین اور حمایت ہی تھا کہ حکومت نے جی ایس ٹی نافذ کیا۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کیا اور تین طلاق پر نیا قانون لے کرآئے۔

آسام کے بارپیٹا لوک سبھا سے عبدالخلیق رکن پارلیمنٹ ہیں، لیکن پارٹی نے انہیں اس بار ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ان کی جگہ آسام پردیش کانگریس سیوا دل کے صدر دیپ بیان کو یہ سیٹ دی گئی ہے۔

یوپی کے قیصر گنج سے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی ان کا ٹکٹ کاٹ سکتی ہے۔