وزیراعظم نریندر مودی روس اور آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔
Narendra Modi letter: لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کے نام کھلا خط لکھا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 مارچ دوپہر 3 بجے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے خط میں ملک کے باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا اور ہمارا ساتھ اب ایک دہائی پورا کرنے جا رہا ہے۔ میرے 140 کروڑ اہل خانہ کے ساتھ اعتماد، تعاون اورحمایت سے جڑا یہ مضبوط رشتہ میرے لئے کتنا خاص ہے، اسے الفاظ میں بیان کرپانا مشکل ہے۔
وزیراعظم مودی نے مزید لکھا کہ میرے اہل خانہ (ملک کی عوام) کی زندگی میں آئی مثبت تبدیلی ہی گزشتہ 10 سالوں میں ہماری حکومت کی سب سے بڑی حصولیابی اور پونجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی ہرپالیسی، ہرفیصلے کے ذریعہ غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اورخواتین کی زندگی سطح کو سدھارنے اورانہیں بااختیار بنانے کے لئے ایماندارکوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اوروراثت کو ساتھ لے کرآگے بڑھتے ہندوستان نے گزشتہ ایک دہائی میں بنیادی ڈھانچوں کی شاندارتعمیر دیکھی ہے۔
తెలంగాణ ఎలాగూ బీఆర్ఎస్ తో విసిగిపోయింది. ఇప్పుడు కాంగ్రెస్ కూడా ఇందుకు భిన్నం కాదు. అందుకే ప్రజలు బీజేపీ వైపు ఎంతో ఆశగా చూస్తున్నారు. pic.twitter.com/kkP1NwKues
— Narendra Modi (@narendramodi) March 15, 2024
ملک کی عوام کا بھروسہ ہمارے ساتھ
وزیراعظم نریندرمودی نے لکھا کہ پی ایم آواس یوجنا کے ذریعہ پکّے مکان، سبھی کے لئے بجلی، پانی، گیس کا مکمل انتظام، آیوشمان بھارت یوجنا کے ذریعہ علاج کا انتظام وغیرہ اسکیم صرف اس لئے نتیجہ خیزہو پائے ہیں، کیونکہ ملک کے باشندوں کا بھروسہ ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے باشندوں کا اعتماد اور حمایت ہی تھا کہ حکومت نے جی ایس ٹی نافذ کیا۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کیا اور تین طلاق پرنئے قانون لے کرآئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا (ملک کے باشندوں) آشیرواد اور حمایت ہمیں (بی جے پی) مسلسل ملتا رہے گا۔ ملک کی تعمیر کے لئے ہماری کوشش بغیرتھکے، بغیر رکے مسلسل جاری رہیں گے، یہ مودی کی گارنٹی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔