Bharat Express DD Free Dish

Lalu Prasad Yadav

ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اے کے انفو سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ اور اے بی ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ شیل کمپنیاں تھیں۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کے اہل خانہ کے لیے جرائم سے کمائی ہوئی رقم وصول کی تھی۔

عدالت نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس لیے عدالت کو باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اس لیے ملزمین کو باقاعدہ ضمانت دی جاتی ہے۔

سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے عدالت سے 7 سے 10 دن کا وقت مانگا ہے۔ جس پر عدالت نے سی بی آئی کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ سی بی آئی کو اب دو ہفتے کے اندر چارج شیٹ داخل کرنی ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں سی بی آئی پہلے ہی آر جے ڈی سپریمو لالو یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی سمیت 17 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔

بہار اسمبلی میں آج فلور ٹیسٹ ہونے والا ہے۔ نتیش کمار کو اپنی حکومت بچانے کے لیے 122 ایم ایل اے کی حمایت درکار ہے۔ تاہم انہوں نے گورنر کے سامنے 128 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں میں یہ خدشہ ہے کہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے کچھ ایم ایل اے بغاوت کر سکتے ہیں۔

نتیش کمار 28 جنوری کو گرینڈ الائنس چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اسی دن بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے حلف بھی لیا۔ سی ایم نتیش کے علاوہ 8 اور وزراء نے بھی حلف لیا تھا۔

پرشانت کشور نے کہا کہ  میں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ آپ کے حالات ایسے اس لئے ہیں کہ آپ کے پیغمبر صاحب نے کہا ہے کہ زندگی میں بغیر جدوجہد کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا،لیکن آج سیاست کرنے والے مسلمان جدوجہد نہیں کرنا چاہ رہے ہیں۔وہ لڑنا نہیں چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ادھر ادھر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے جہاں تھے اب واپس وہیں آگئے ہیں اور اب صرف بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے آرجے ڈی اور کانگریس پر بڑا حملہ کیا ہے۔

 ای ڈی نے تیجسوی سے 60 سوالات پوچھے۔ کئی سوالوں کے جواب میں تیجسوی نے کہا کہ انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے خلاف جاری ای ڈی کی کارروائی کو لے کر پٹنہ میں آر جے ڈی کارکنوں نے دن بھر احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آر جے ڈی سپریمو لالو سے 50 سے زیادہ سوالات پوچھے۔ انہوں نے زیادہ تر ہاں یا ناں میں جواب دیا۔